دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ کے مظاہرین کے مطالبات پر فیصلے کے لئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کر دی،کرپٹ عناصر کوخطے میں گڑ بڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم تنویر الیاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 31جولائی 2022۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے راولاکوٹ میں آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم سے مذاکرات کرکے مطالبات کے ممکنہ حل بارے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیر قانون و سیاحت سردار فہیم ربانی کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی جس کے ممبران میں وزیر زراعت سردار میر اکبر خان،وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی،وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر، وزیر برقیات چوہدری ارشد سمیت سابق امیدواران اسمبلی سردار نیئرایوب اور سردار آرزش شامل ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مفادات کی نگہبان ہے وہ عوامی مشکلات اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔15ویں آئینی ترمیم اور ٹورازم ایکٹ کے حوالے سے ابہام بھی دورکیا جائے گا۔ عوام کو غلط معلومات فراہم کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے۔حکومت عوامی مفاد، کشمیریوں کے تشخیص، ریاست کی وحدت اور تحریک آزادی کشمیر جیسے بنیادی ایشوزپر قومی اتفاق رائے کے برعکس کسی بھی فیصلہ کو قبول نہیں کرے گی لیکن کرپٹ عناصرکو خطے میں گڑبڑ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر، وزرا حکومت دیوان علی چغتائی سردار فہیم ربانی،چوہدری مقبول گجر،چوہدری اکبرابراہیم،ممبراسمبلی جاوید بٹ،سابق امیدواران اسمبلی سردار نیئرایوب،سردار ارزش،سردار خطاب اعظم،کمشنر پونچھ انصریعقوب،ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم،ڈپٹی کمشنر ممتاز کاظمی،ایس پی پونچھ کامران،پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور،سیکریٹری اطلاعات اور میڈیا کنسلٹنٹ ہمراہ وزیراعظم ارشاد محمود سمیت سردار گلفراز،سردارتنویر سرور،سردار افتخار فیروز،سردارلیاقت،سردار حفیظ،سردارمشتاق،سردارسعود افتخار،سردارعامررفیق،سردار احمد صغیر،سردار عتیق سخاوت،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارتوصیف عباسی،راجہ سبیل،سردار امتیاز شاہین،سردارکامران اعظم،سردارنشاط اکبر،سردار عدنان،میاں اخلاق رسول،سردار عامر جمیل اور دیگرعمائدین بھی موجود تھے۔


واپس کریں