مطلوب انقلابی کی وفات جمہوریت کے لئے بھی بڑا نقصان ہے،ان کی کمی تادیر محسوس ہوتی رہے گی، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image اسلام آباد۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن، پارلیمنٹرین، عظیم سیاسی کارکن، عوام دوست رہنما محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے دکھ، افسو س اور الم کا اظہار کیا ہے اور اسے آزادکشمیر کی سیاست، معاشرت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے طبقہ کا نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے ضلع کوٹلی میں مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی کی اچانک رحلت صرف پیپلز پارٹی کا نقصان نہیں بلکہ آزادکشمیر اور پاکستان کے اندر جمہوریت پسند قوتوں کا بھی بہت بڑا نقصان ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور کارکنان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان کے کارکنان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مطلوب انقلابی آزادکشمیر کے صف اول کے کارکن تھے جنہوں نے ابھی بہت ساری منازل طے کرنی تھیں ان کی وفات سے ہم سب کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔وزیراعظم نے آزادکشمیر بھر اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے کشمیر یوں کے ساتھ بھی مطلوب انقلابی کی وفات پر صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مطلوب انقلابی آزادکشمیر کے پارلیمانی گلدستے کا خوبصوت پھول تھے جن کی کمی اسمبلی کے اندر اور باہر تا دیر محسوس ہوتی رہے گی۔
واپس کریں