محمد مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،کوٹلی میں سرکاری تعطیل
No image کھوئی رٹہ(کشیر رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر،آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمد مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ کھوئی رٹہ سٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔محمد مطلوب انقلابی چند روز قبل گھر میں سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔راولپنڈی کے ہسپتال میں چند روز رہنے کے بعد 30نومبر2020 کو 57 سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔ان کی وفات پر آزاد کشمیربھر میں ہر مکتبہ فکر کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر سوموار کو ضلع کوٹلی میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔محمد مطلوب انقلابی 25 اگست 1963 کو ضلع کوٹلی کے علاقے چڑھوئی میں پیدا ہوئے ۔ان کا تعلق ایک زمیندار خاندان سے ہے ۔ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔محمد مطلوب انقلابی کے والد کانام چودھری سید محمد اور ان کے تین بھائی ماسٹر محمود،چودھری معروف اورچودھری روئوف ہیں۔

واپس کریں