دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف، عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مریم نواز اور احسن اقبال کا ردعمل
No image اسلام آباد ۔ کشیر رپورٹ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف، عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے جاری ہونے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک بیان میںکہا ہے کہ ''فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا''۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ ''ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا،جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا،جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا،بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔کوئی شرم کوئی حیا عمران نیازی جواب دو''۔
واپس کریں