کشمیر کی کنٹرول لائین پہ ' بی ایس ایف ' کا ایک افسر ہلاک
No image سرینگر۔ہندوستان کی سرحدی فورس' بی ایس ایف' کا ایک افسر کنٹرول لائین پہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایاکہ ' بی ایس ایف ' کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر پی جاتھا منگل کو ضلع پونچھ میں لائین آف کنٹرول کے ترکنڈی علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہوا۔اس کا تعلق ' بی ایس ایف ' کی 59 بٹالین سے ہے۔ہندوستانی حکام کے مطابق ' بی ایس ایف' کا افسر سبائپر فائر سے مارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی فوجوں کے درمیان کشمیر کی کنٹرول لائین پہ فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ تیس سال سے ہندوستان سے آزادی کے لئے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی طرف سے تفصیلی رپورٹس بھی جار ی کی گئی ہیں۔گزشتہ سال پانچ اگست کو ہندوستانی حکومت کی طرف سے مقبوضہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے ہندوستان میں مدغم کرنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی جنگی خطرات پیدا کر چکی ہے۔
واپس کریں