پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار غلام صادق وفات پا گئے، وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر،سپیکر شاہ غلام قادر اور سنیئر وزیر طارق فاروق کی تعذیت
No image اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق سپیکر سردار غلام صاد ق 'برین ہیمرج' کی وجہ سے اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ان کی نماز جنازہ کل ،بدھ کو ان کے آبائی علاقے ہجیرہ میں دن دو بجے ادا کی جائے گی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور سینئر وزیر طارق فاروق چودھری نے سردار غلام صادق کی وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم راجہ فارو ق حیدر خان نے اپنے تعذیتی بیان میں کہا کہ غلام صادق کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا،غلام صادق کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک سینئر رہنما سے محروم ہوگئی ہے،انہوں نے مرحوم سردار غلام صادق کے اہل خانہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان سے تعذیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے اپنے تعذیتی بیان میں کہا کہ سردار غلام صادق ایک ملنسار وضع دار انسان تھے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آزاد کشمیر کے سنیئر وزیر طارق فاروق چودھری نے اپنے تعذیتی بیان میں کہا کہ سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر جناب سردار غلام صادق ایک انتہائی وضع دار ، تجربہ کار اور نظریاتی اعتبار سے پختہ کار سیاستدان تھے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

واپس کریں