دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فاروق حیدر خان کی طلب کردہ مجوزہ 15ویں ترمیم، ٹورزم اتھارٹی کے حوالے سے کل،اتوارکو اہم آل پارٹیز کانفرنس
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) مسلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، مجوزہ پندرویں آئینی، ترمیم، ٹوارزم اتھارٹی کے حوالے سے سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آج اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل جس میں وزیراعظم آزادکشمیر،سابق صدور آزاد جموں وکشمیر سابق وزرا اعظم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان، حریت کانفرنس کے نمائندگان، وائس چیئرمین بار کونسل، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار کے صدور بھی شریک ہونگے۔ آزاد کشمیر بھر میں راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے اس کانفرنس کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں نے سابق صدر و بزرگ کشمیری رہنما راجہ محمد ذوالقرنین خان اور سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے پندرویں آئینی ترمیم سے متعلق مضبوط اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو تیرویں ترمیم کے ذریعے ملنے والے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم پاکستان اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی کشمیر ہائوس میں سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جناب راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات ہوئی جس میں 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انہیں پندوریں ترمیم سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کو دئیے گیے حقوق واپس چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جو ان کی پاکستان میں وزارت عظمی کے دور میں کشمیریوں نے تیرویں ترمیم کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان تحفظات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق ملنے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کے ذمہ داران کو پندرویں ترمیم سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ممبر اسمبلی حافظ احمد رضا قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پندرویں آئینی ترمیم اور ٹوارزم اتھارٹی کے خلاف آزاد کشمیر بھر اور خاص طور پر اہلیان پونچھ کی تاریخی پہیہ جام ہڑتال اور آزاد کشمیر بھر میں اس کے خلاف بھرپور احتجاج پر عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ پراپنی رحمتیں نازل کرے ہمیں آپ پر فخر ہے پندرویں ترمیم اور ٹو رازم اتھارٹی کے حوالے سے آزادکشمیر بھر کے عوام نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کشمیری عوام ریاست جموں وکشمیر کے تشخص، آزادکشمیر کے وجود اورتیرویں ترمیم سے حاصل ہونے وا لے حقوق کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے اسیران پونچھ کی فوری رہائی مطالبہ کیا ہے
واپس کریں