دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پاکستان ہمیں اتنا دیوار سے نہ لگائے کہ ہمیں سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے، طارق فاروق چودھری سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہمیں اتنا دیوار کے ساتھ مت لگائے کہ ہمیں یو این کی سکیورٹی کونسل کادروازہ کھٹکھٹانا پڑے اور اس کا ہمارے پاس طریقہ کار موجود ہے۔طارق فاروق چودھری نے روز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کونسل ممبران کے فنڈز کے معاملے پر بات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کو 13ویں ترمیم سے حاصل مالیاتی اور انتظامی اختیارات کے خاتمے اور آزاد کشمیر حکومت کی حیثیت میں تنزلی کے لئے مجوزہ 15ویں ترمیم کے خلاف آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوام میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے اور اس کوشش کو ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے 5اگست2019کے اقدام کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
واپس کریں