دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پولیو کی پہلی دوکمپین کی طرح تیسری کمپین بھی کامیاب رہے گی، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل احسن الطاف ستی
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)18اگست2022۔آزادکشمیر کے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل احسن الطاف ستی کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالہ سے پروو ینشل ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اعجاز احمد خان، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، ڈی آئی جی طاہر قریشی، سینئر ڈرافٹس مین محکمہ قانون زاہد راجپوت نے شرکت کی۔ جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک پراجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عامہ نے کہا کہ آزادکشمیر پولیو فری سٹیٹ ہے اور ہم نے یہ سٹیٹس برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی پہلی دوکمپین کامیاب رہی ہیں اسی طرح ہم نے اب تیسری کمپین کو بھی کامیاب بنانا ہے۔ جو لوگ پولیو ویکسین لگانے میں مزاحمت کا سامنا کر رہے ہیں ان کو ویکسین کروانے کی طرف راغب کرنے کے لیے انتظامیہ مذہبی سکالرز کے ساتھ مل کر کام کریں۔ سیکرٹری صحت عامہ نے کہا کہ پولیو کمپین کے دوران کورونا ایس او پیزکا بھی خیال رکھا جائے۔ا س موقع پر ڈویژنل کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویژن میں پولیو کی صورتحال اور تجاویز سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔
واپس کریں