دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں16سال سے قید پاکستانی شہری کو جموں میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا
No image جموں (کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں16سال سے قید ایک پاکستانی شہری محمد لی حسین کو بھارتی فورسز نے بنگلور عدالت میں لے جانے کے بہانے جموں کے ٹوپی میدان میں لے جا کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ کوٹ بھلوال جیل کا سپرنٹینڈنٹ ٹاسک فورس میں شامل رہا ہے جو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے لئے مشہور ہے۔ اسی جیل سے پہلے بھی اسی طرح قیدیوں کو کہیں دوسری جگہ لیجانے کے بہانے بھارتی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ بھلوال جیل میں گزشتہ16سال سے قید پاکستانی شہری محمد علی حسین کو بھارتی فورسز کے اہلکاربنگلور کی ایک عدالت میں پیش کرنے کے نام پر اپنے ساتھ لے گئے۔محمد علی حسین کو جموں کے ٹوپی میدان علاقے میں لے جایا گیا اور وہاں اسے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ ۔ بعض اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
واپس کریں