دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ نے 30 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر دیا
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فل بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی درخواست پر 30نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ سنایا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے30ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے اسمبلی میں بلدیاتی الیکشن کمیشن کے قیام کا 15ویں ترمیم مسودہ ایوان سے پیش کیا اور اس پر قائمہ کمیٹی بھی بنا دی گئی۔ تاہم بلدیاتی الیکشن کمیشن کے قیام اور بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کی ان کوششوں کو خلاف سخت عوامی ردعمل کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی مخالفت سامنے آئی۔
سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں دو ماہ کامزید وقت ملنے سے اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حلقہ بندیوں اور ووٹوں سے متعلق اعتراضات کو یکسو کیا جائے اور بلدیاتی نظام سے متعلق ضروری قانون سازی کو بھی مکمل کیاجائے۔
واپس کریں