دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کی ملاقات
No image اسلام آباد۔پی آئی ڈی)19اگست2022۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کی ایوان صدر کشمیر ہاس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل جو کہ آڈیٹر جنرل آف آزاد جموں وکشمیر بھی ہیں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں آڈٹ اور اکانٹس کے معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس سلسلے میں محکمہ آڈٹ اور اکانٹس کی جانب سے جاری مختلف پروگرامز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ آڈٹ اینڈ اکانٹس کی کارکردگی کو سراہا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کو یقین دلایا کہ حکومت آزادکشمیرمحکمہ آڈٹ اینڈ اکانٹس کو اس سلسلے میں ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واپس کریں