دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں کشمیر اسمبلی الیکشن میں لاکھوں ہندوستانی علاقوں کے افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ' بی جے پی ' کو اقتدار میں لانے کے لئے '' پری پول رگنگ'' میں ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر مقامی باشندوں کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے جس سے چالیس لاکھ سے زائد ہندوستان کے علاقوں کے شہری بھی مقبوضہ کشمیر اسمبلی الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔اس سے پہلے ہی ہندوستانی حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کے تحت جموں کی اسمبلی سیٹوں میں اضافہ کیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہندوستان حامی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے '' پری پول رگنگ'' کے ذریعے الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
واپس کریں