دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشاکپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان، شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ان فٹ
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں کھیلنے کے حوالے سے ایک بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اٹیکنگ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریڈی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ڈاکٹروں نے شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے تک آرام کرنے کو کہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہو نا قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک بڑا نقصان ہے، اس وقت کوئی بھی ایسا دوسرافاسٹ بائولر نہیں ہے جو شاہین شاہ آفریدی کی کمی پوری کر سکے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ انڈیا سے ہوگا۔
واپس کریں