دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، مغربی ممالک جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، روسی وزارت خارجہ
No image ماسکو (کشیر رپورٹ) روس نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے مغربی ممالک کے پروپیگنڈے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، روس، نیٹو اور امریکہ سے براہ راست تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف ہنگامی صورتحال میں ہی کرے گا۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے مغربی میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالات میں ہی استعمال کرے گا، روس نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائیگا۔روسی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا میں روس کی جانب سے یوکرین پراسپیشل ملٹری آپریشن کے ذریعے جوہری ہتھیاروں یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
اس سے قبل روسی وزیر دفاع نے بھی کہا تھا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں، یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی قیاس آرائیاں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فوجی نقطہ نظر سے بھی یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنیکے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔
واپس کریں