دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج نے راجوری سیکٹر میں آزاد کشمیر کے ایک شہری کو سیز فائر لائین پہ فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا
No image جموں (کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں آزاد کشمیر کے ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور اسے پکڑ کر گرفتار کر لیا۔۔راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں رات کے وقت کنٹرول لائین کے قریب ایک شخص کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور پھر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج اکثر لائین آف کنٹرول کے قریب رہنے والے آزاد کشمیر کے شہریوں کو آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو کر گرفتار کر لیتے ہیں۔راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اسلم کے مطابق آزاد کشمیر کے زخمی ہونے والے 32سالہ تبارک حسین نامی شہری کو راجوری کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق س کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔
واپس کریں