دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شونٹر کے تاریخی روٹ کو Hiking کے لئے استعمال کریں،کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی )22اگست2022۔کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن سے گلگت بلتستان سے براستہ شونٹر آزادکشمیر میں آنے والے سیاحوں کی ملاقات۔قاسم حسین بٹ،ذیشان مہدی،محمدعلی النجم،آصف مستور اور سید امداد حسین استور سے 15 گھنٹے پیدل مسافت طے کرنے کے بعد دو روز قبل کیل پہنچے جہاں ضلع نیلم کی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے آفیسران نے ان سیاح حضرات کا استقبال کیا۔کمشنرمظفرآباد نے مسعودالرحمان نے سیاحوں کے وفد سے گفتگو کے دوران اْن کے سفر کی اہمیت کو سراہاں اور کیا کہا کہ سیاحت کافروغ حکومت آزادکشمیرکی اولین ترجیح ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو چاہیے کہ وہ شونٹر کے تاریخی روٹ کو Hiking کے لئے استعمال کریں اور دونوں علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار اداکریں۔ کمشنرنے بتایا کہ ضلع نیلم کی انتظامیہ نے ہمیشہ سیاحوں کی میزبانی میں اہم کردار اداکیا۔حالیہ واقعات میں بھی ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نیلم نے خود موقع پرموجود رہ کرسیاحوں کی مدد کی۔سیاحوں کے وفد کے سربراہ قاسم بٹ نے شاندار میزبانی پر آزادکشمیرکے عوام اور مظفرآباد ڈویژن کی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹرجنرل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ڈپٹی کمشنرمظفرآباد ندیم احمدجنجوعہ، ایس ایچ او سٹی راشد حبیب اور دیگرآفیسران موجود تھے۔
واپس کریں