دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمودکی ملاقات
No image اسلام آباد( پی آئی ڈی) 22 اگست 2022۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوروزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی دی جائے گی اور گڈ گورننس قائم کر کے آزادکشمیرمیں بہتری لانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ میرٹ کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے۔اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی میں تیزی لا کر اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے آزادکشمیر میں بہتری آئے گی۔ آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمودکی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ برطانیہ کے برصغیر سے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ کی دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمودنے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ان کے آئندہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دی جو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمودکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واپس کریں