دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے اور ' پی ٹی آئی' بلدیاتی الیکشن میں اترنے کے لئے تیار ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی)22اگست2022 ۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی تنظیم بھی بلدیاتی الیکشن میں اترنے کے لیے تیار ہے اور اگلے چند ہفتوں میں پارٹی اپنے امیدوارن کو ٹکٹ بھی جاری کردے گی تاکہ وہ اپنی الیکشن مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کے ساتھ بھی مشاورت کی اور ان کے تحفظات اور خدشات کا ہر ممکن ازالہ کیا گیاہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن ہوں تاکہ کوئی بھی جماعت انہیں متنازعہ نہ بناسکے۔سیاست کے دروازے متوسط اور نچلے طبقے کے لیے بھی کھل جائیں گے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان، نائب صدر چودھری اظہر صادق، جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مقبول احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل خان, ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندربیگ،سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے شرکت کی۔
واپس کریں