دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی زیر صدارت متاثرین منگلا ڈیم کی آباد کاری کا جائزہ اجلاس
No image میرپور( پی آئی ڈی ) 23اگست 2022۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں میرپور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاس میں متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک کی جانیوالی پراگرس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور ذیلی کنبہ جات کے لیے بنائے جانے والے ٹان پلاننگ پر بریفنگ لی اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے ذیلی کنبہ جات کے آباد کاری کے حوالے سے فیز ون کے تحت مین سڑک 80فٹ دوہرایا ہوگی جبکہ ٹان کی اندرونی سڑکات 45اور 30فٹ کی ہوں گی۔ٹان میں دوسکول ایک صحت عامہ کی عمارت،چار مساجد،ایک کمیونٹی سینٹر،کمرشل ایریا،پبلک پارکس،قبرستان کے علاوہ اس ٹان کو نیوسٹی سے لنک کیا جائیگا جبکہ فیز ٹو کے تحت اسلام گڑھ چکسواری،ڈڈیال اور سیاکھ میں بھی ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔ پی ڈبیلو ڈی ریسٹ ہائوس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی جبکہ اجلاس میں وزیر ہاوسنگ و فیزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان،،سیکرٹری فیزیکل پلاننگ چوہدری محمد رقیب خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشا نقشبندی،ممبر مانیٹرنگ چوہدری مختار حسین، کمشنر چوہدری شوکت علی، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بریفنگ کے بعد صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ذیلی کنبہ جات کی آبادی کاری کے حوالے سے CDOکو ہدایت دی کہ وہ چار ہفتوں میں پی سی ون تیار کرے اور اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے لیے بنائے جانیوالے ٹان میں دور جدید کی تمام رہائشی سہولیات اور مراعات ہونی چاہیے تاکہ متاثرین کے ذیلی کنبہ جات میں کسی قسم کے تحفظات اور خدشات باقی نہ رہ سکیں۔انھوں نے فیز ٹو کے حوالے سے بھی ہدایات دیں کہ فیز ٹو کی بھی اسی طرح منصوبہ بندی کی جائے تاکہ وہاں بھی اسی طرح کے ٹان بنا کر آبادکاری کا وعدہ پورا کیا جاسکے۔ بعد ازاں ریسٹ ہائوس میرپور میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا درینہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے آئندہ چند ہفتوں کے بعد ذیلی کنبہ جات کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا جس میں کشادہ سڑکیں،کمیونٹی سینٹر،تعلیم و صحت کے مراکز،قبرستان،100کنال رقبہ پر پبلک پارک،گرین بیلٹ،فٹ پاتھ سمیت دیگر دور جدید کی سہولیات میسر ہوں گی۔ میرپور ڈرائی پورٹ کاکل میں خود سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں۔ سی پیک منصوبہ کے تحت مانسہرہ، مظفرآباد و میرپور موٹر وے کی دوبارہ منظوری ہوچکی ہے۔ 24ستمبر بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کی میں خود قیادت کروں گا۔ تحریک آزادی کشمیر میری اولین ترجیحات میں ہے۔ رٹھوعہ ہریام برج مکمل کریں گے۔جرنلسٹس کالونی کا معاملہ حل کریں گے متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا مسئلہ کافی عرصہ سے حل طلب تھا جس کے حل کے لیے پہلے میری سربراہی میں دو میٹنگزہوچکی تھیں جبکہ آج کی میٹنگ میں ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے بنائے جانیوالے ٹانز میں تمام سہولیات و مراعات کی فراہمی اور فیز ٹو جس میں اسلام گڑھ،چکسواری،ڈڈیال اور سیاکھ شامل ہیں کی پلاننگ کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں اس طرح فیز ون کے تحت میرپور میں ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے تعمیر ہونیوالے ٹان کے لیے جگہ کی نشاندہی ہوچکی ہے۔سنٹرل ڈیزائن آفس نے اس منصوبہ کے پی سی ون کی ابتدائی تیاری پر بریفنگ دی ہے جس میں کشادہ سڑکیں،کمیونٹی سینٹر،سکول،صحت کے مراکز،قبرستان،پبلک پارکس،گرین ایریا او ر دیگر جدید رہائشی سہولیات میسر ہوں گی۔متاثرین کے ذیلی کنبہ جات کو پانچ مرلہ کے بجائے دس مرلہ کا پلاٹ الاٹ ہوگا۔ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا وعدہ واپڈا اور حکومت پاکستان نے کررکھا تھا جو حل نہ ہوا اب اس معاملہ کے حل کے لیے حکومت آزادکشمیر اپنے وسائل سے اس منصوبہ کو تکمیل کررہی ہے۔ CDOکو چار ہفتوں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی سی ون تیار کرئے تاکہ اس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جاسکے۔متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کا نیا پراجیکٹ دور جدید کی رہائشی سہولیات سے ہم آہنگ ہوگا۔متاثرین منگلا ڈیم سے کیے جانیوالے وعدے کو ان امنگوں سے بڑھ کر پورا کرر ہے ہیں۔ جبکہ سی پیک منصوبہ کے تحت ٹرپل ایم موٹر وے جو مانسہرہ، مظفرآبا د سے میرپور بننا تھی اس کی دوبارہ منظوری ہوچکی ہے جس سے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور سیاحت پر نہایت ہی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور یہاں معاشی واقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی۔ اس موقع پر وہ کچھ دیر تک ان کے ہمراہ رہے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید بھی موجود تھے۔

واپس کریں