دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عدنان خورشید کو کیروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی کی طرف سے بریفنگ
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24اگست2022۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عدنان خورشید کو کیروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی نے 720میگاواٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعمیراتی فیز کے دوران Environmental Mitigation Measureپر عملدرآمد کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار محمد جمیل خان، ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈ لائف اینڈفشریز عبدالشکور کٹاریہ،سردار سخی زمان اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے آفیسران نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات نے 720میگاواٹ کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے 2015میں مشروط ماحولیاتی منظوری جاری کی جس کے تحت پراجیکٹ ڈویلپر (KPCL) ماحولیاتی منظوری کی جملہ شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنے کا پابند ہے تاکہ پراجیکٹ ایریا پر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ سے وقوع پذیر ہونے والے ماحولیاتی و سماجی مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔ کیروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی تحفظ ماحول ایکٹ 2000کی ریگولیشن 13(2)bکے تحت متذکرہ پراجیکٹ کی فعالیت سے قبل ادارہ تحفظ ماحولیات سے تعمیراتی مرحلہ کے لیے جاری شدہ ماحولیاتی منظوری کے بابت Confirmation of Compliance حاصل کرنے کا پابند ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے جاریہ مشروط ماحولیاتی منظوری کے تحت KPCL(پراجیکٹ ڈویلپر کمپنی) کی جانب سے پراجیکٹ ایریا میں قدرتی ماحول اور زمینی و آبی حیات کی بقا کے لیے Biodiversity Management Plan(BMP)پر تاخیر سے عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ NEPRAنے پراجیکٹ ایریا میں کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے کمیونٹی انوسٹمنٹ پلان (CIP)کے تحت 482.0ملین روپے مختص کیے تھے۔ جس کے تحت KPCLنے مختلف تعمیراتی منصوبہ جات مکمل کرنے تھے جو کہ تاحال مکمل نہ ہو سکے ہیں، جس کی مکمل جانچ پڑتال (Verification) کے لیے NEPRAکی ٹیم کے ہمراہ جوائنٹ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بعد از مانیٹرنگ رپورٹ اور متعلقہ محکمہ جات کی تصدیق کے بعد ہی Confirmation of Complianceسرٹیفکیٹ اور پراجیکٹ کی فعالیت کی ماحولیاتی منظوری تحت قواعد جاری کی جائے گی۔

واپس کریں