دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور ہندوستان28اگست کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں مد مقابل ، پاکستان شاہین شاہ آفریدی اور ہندوستان جسمیت بھمرا کے بغیر
No image دبئی (کشیر رپورٹ)دنیا بھر میں کرکٹ شائقین شدت سے28اگست کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان دبئی میں کھیلے جانے والی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ اس میچ سے پہلے پاکستان کو ایک بڑا دھچکہ اس وقت پہنچا جب پاکستان کے اٹیکنگ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ دوسری طرف ہندوستان کی ٹیم کے سب سے اچھے فاسٹ بائولر جسمیت بھمرا بھی ان فٹ ہونے کے وجہ سے ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میچ میں وہی ٹیم جیتے گی جو سب سے کم غلطیاں کرے گی۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دبئی میں ہی کھیلا گیا تھا جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کو تاریخی شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ اس میچ میں پہلے شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ہندوستانی ٹیم کی بنیاد تباہ کر دی تھی اور پھر پاکستان کی اننگ میں کپتان بابر اعظم اور رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پاکستان کو دس وکٹوں سے فتح دلا دی تھی۔ایشیا کپ میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
واپس کریں