دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میر پور میں ڈرائی پورٹ کا سنگ بنیاد، تقریب میں صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی شرکت
No image میرپور (پی آئی ڈی)24 اگست 2022۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار محمد تنویر الیاس خان نے میرپور ڈرائی پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس منصوبہ پر 81 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔ ڈرائی پورٹ کا رقبہ 100 کنال پر مشتمل ہے جو ایک سال میں مکمل ہوگا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں آزاد کشمیر کے وزرا حکومت عبد الماجد خان،چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق،،اکبر ابراہیم،محترمہ تقدس گیلانی،چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ،چیئرمین سی بی آر فہیم احمد عباسی،سیکرٹریز حکومت،،چیئرمین عملدرامد و معائنہ کمیشن راجہ منصور،پی ٹی آئی راہنما قاضی اسرائیل،سید وارث گیلانی،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران،صنعتکاروں سمیت ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ یہ منصوبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور تحریک انصاف کی حکومت کا شاندار تاریخی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے میر پور سے اندرون ملک اور بیرون ممالک تجارت آسان ہوگئی اور آزاد کشمیر کے قومی خزانے میں ڈرائی پورٹ کے قیام سے اربوں روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔ ٹیکس اہداف کی مد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔دوسال کے اندر میر پورڈرائی پورٹ کی وجہ سے آزادکشمیر کے خزانے میں ایک اندازے کے مطابق بڑی آمدن ہوگی۔یہ منصوبہ آزادکشمیر کی آنے والی نسلوں کے لیے مفید اور منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور میں ڈرائی پورٹ کے قیام کا آغاز سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزاد کشمیر کی حکومت عوام صنعت کاروں اور بیرون ممالک میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کا یہ پرانا اور درینہ مطالبہ تھا کہ میرپور میں ڈرائی پورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ڈرائی پورٹ سے جہاں میرپور میں صنعتی ترقی میں مدد ملے گی وہاں روز گار کے مزید موقع بھی ملیں گے۔ بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کو بھی اب آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ڈرائی پورٹ کے قیام سے حکومت آزاد کشمیر کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اس لیے میں حکومت آزاد کشمیر کو اس اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم منصوبہ کے لیے وسائل کا انتظام کیا۔ مجھے اس منصوبہ پر خاص طور پر اس لیے خوشی ہے کہ اس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ چونکہ سرکاری ملازمتیں اب سب کو مہیا نہیں کی جا سکتیں اس لیے اب نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پرائیویٹ سیکٹر میں فراہم کرنا ضروری ہیں۔ میں وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ اداروں کو کہوں گا کہ وہ اس منصوبہ کی ترجیح بنیادوں پر تکمیل کروائیں۔ میری یہ بھی رائے ہو گی کہ حکومت آزاد کشمیر دینہ سے میرپور ریل ٹریک کے لیے حکومت پاکستان سے بات کرے تاکہ ڈرائی پورٹ کو ریل کے ذریعے بھی لنک کیا جا سکے۔ سیالکوٹ کے ائیر پورٹ اور ڈرائی پورٹ کے بنانے میں سیالکوٹ چیمبر اور سیالکوٹ کے صنعت کاروں نے مثالی کام کیا میں میرپور چیمبر اور اپنے صنعت کاروں سے بھی اپیل کروں گا وہ اس منصوبہ کی تکمیل میں شراکت کار بنیں۔ آج کے دور میں کسی ریاست کی ترقی میں صنعتیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اس لیے ہمیں اس جانب بھی قدم بڑھانا ہو گا۔ آزاد کشمیر میں اس طرح کے منصوبہ جات کی وجہ سے LOC کے اس پار بھی اچھا اثر پڑے گا

واپس کریں