سرینگر میں' سی آر پی ایف' کیمپ پہ گرنیڈ حملہ
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز سے بھارتی فورسز پر گرینیڈ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کوسرینگر کے نور باغ علاقے میں ' سی آر پی ایف' کے کیمپ پر صبح سویرے ایک گرنیڈ پھینکا گیا جس زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ہندوستانی پولیس کے مطابق علیحدگی پسندوں نے جمعہ کو سرینگر کے نور باغ علاقے میں ' سی آر پی ایف' کے کیمپ پہ صبح پر گرنیڈ داغا جو ویوار کے ساتھ ہی پھٹ گیا ۔ہندوستانی پولیس کے مطابق گرنیڈ پھٹنے سے ایک کتا ہلاک ہوا۔
اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں ' سی آر پی ایف' کے کیمپ پہ گرنیڈ داغا گیا جس زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔گرنیڈ حملے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
واپس کریں