دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریائے نیلم میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری، لوگ دریا سے دور رہیں
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)25اگست2022۔وادی نیلم میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہائی الرٹ جاری،انتظامیہ کی عوام الناس سے دریائے نیلم سے دور رہنے کی اپیل۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے نیلم کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔اپر نیلم کے تمام نالوں میں طغیانی کیوجہ سے پانی کا بڑا ریلامظفرآباد کی جانب آ رہا ہے۔ کٹن، کٹھ پیراں ، سرگن شونٹھر ، جاگراں نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ دریاے نیلم میں طغیانی کے باعث نوسیری ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے گے ہیں۔ اسوقت نوسیری ڈیم سے 850کیومکس پانی کا اخراج ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ دریاے نیلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ دریائے نیلم سے دور رہیں۔ دریاے نیلم کے کناروں اور مظفرآباد شہر کے نشیبی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
واپس کریں