دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'بی جے پی' پیسے دے کر ہمارے ارکان اسمبلی خریدنا چاہتی ہے، وزیر اعلی دہلی کیجریوال۔'بی جے پی 'سیریل کلر کی طرح منتخب حکومتوں کو ہٹا رہی ہے: نائب وزیر اعلی سسودیا
No image نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کے دارلحکومت کی اسمبلی کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے ' ہندوستان کی حکمران جماعت ' بی جے پی' کو '' سیریل کلر'' پارٹی کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' بی جے پی' اپنے سیاسی مخالفین کی حکومتوں کے خاتمے کی دہشت گردی کر رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دہلی حکومت کو گرانے کے لیے 800 کروڑ رکھے ہیں اور 20-20 کروڑ دے کر ہمارے 40 ایم ایل اے توڑنا چاہتے ہیں۔آج لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد مسٹر کیجریوال اپنے ایم ایل اے کے ساتھ راج گھاٹ گئے اور سمادھی پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی حکومت کو گرانے کے لیے 800 کروڑ رکھے ہیں اور ہمارے 40 ایم ایل اے 20-20 کروڑ دے کر اسے توڑنا چاہتے ہیں۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ یہ 800 کروڑ کس کے ہیں اور کہاں رکھے گئے ہیں؟ ہمارا کوئی بھی ایم ایل اے نہیں ٹوٹ رہا ہے اور حکومت مستحکم ہے۔ دہلی میں جو بھی اچھے کام چل رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔دہلی کے لوگوں نے ایک ایماندار پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ ہم سبھی کٹ جائیں گے لیکن ملک اور عوام سے غداری نہیں کریں گے۔آپ کے قومی کنوینر نے کہا بی جے پی نے مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور گوا کی حکومتوں کو گرا دیا اور اب وہ دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے منیش سسودیا کے خلاف سراسر جھوٹی اور فرضی ایف آئی آر درج کرائی اور 14 گھنٹے کے چھاپے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔اب ہمارے ایم ایل اے کو پیشکش کی جا رہی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ 20 کروڑ روپے لے کر آئیں اور حکومت گرا دیں۔ ان کے لوگ ایک کروڑ، 144 کروڑ، 800 کروڑ، 1100 کروڑ اور 1.5 لاکھ کروڑ کے مختلف گھوٹالے بتا رہے ہیں۔ گھپلہ ہے بھی کچھ۔ کوئی اسکینڈل نہیں ہے۔ گھپلہ تو آپریشن لوٹس ہے۔

دہلی اسمبلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی آج ایک سیریل کلر کی طرح عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کو مارنے میں جتنی توانائی صرف کرتی ہے اس سے کم محنت میں بچوں کے لیے سکول ہسپتال بنا کرلوگوں کو بہتر تعلیم اورعلاج فراہم کرسکتی ہے مارنے میں جتنی توانائی صرف کرتی ہے، اس سے کم محنت میں بچوں کے لیے سکول، ہسپتال بنواکرلوگوں کو بہتر تعلیم-علاج فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہلی کے لوگوں نے پیار سے منتخب کیا ہے۔ ہمارے ساتھ دہلی کے عوام کے ووٹ کی طاقت ہے۔ ہمیں کوئی نہیں خرید سکتا۔ یہ لوگ میرے خلاف ایک بار نہیں ہزار بار چھاپے ماریں لیکن انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ میرے خلاف ایک پیسے کی بھی بے ایمانی کا ثبوت نہیں ملے گا۔ میں نے ایمانداری سے کام کیا۔ بچوں کے لیے بہترین اسکول بنوائے۔ دہلی میں تعلیم کا ایک شاندار ماحول تیارکیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال اچھا کام کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اچھے کام کرنے والوں کے گھر ریڈ ڈلواتے ہیں، فرضی ایف آئی آر کراتے ہیں۔ جہاں کوئی اچھا کام کرتا ہے وہاں وزیراعظم خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستان تعلیم اور صحت کے میدان میں اتنا پسماندہ ہے کیونکہ ملک میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے انہیں کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔
واپس کریں