دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد ایئر پورٹ کی پارکنگ میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکوخاتون مسافر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات چھین کرفرار
No image اسلام آباد ۔ اسلام آباد کے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہ سیکورٹی کا مسئلہ درپیش، ایئر پورٹ کی پارکنگ سے ڈاکو ایک خاتون مسافر سے لاکھوںکی نقدی اورزیورات چھین کر فرار،اسلام آباد پولیس کے مطابق ایئر پورٹ کا علاقہ اسلام آباد پولیس کی حدود میں نہیں آتا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کی پارکنگ سے ڈاکوئوں نے ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ ' پی کے 262' سے آنے والی خاتون مسافر سے بیگ چھین لیا جس میں لاکھوں کی نقدی اور زیورات موجود تھے۔ڈاکو خاتون کو لوٹنے کے بعد آسانی سے فرار ہو گئے۔اسلام آباد ایئر پورٹ کی پارکنگ میں ہونے والی اس واردات سے ایئر پورٹ کی سیکورٹی پر سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سفارت خانے کی طرف سے اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو امن و امان کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
واپس کریں