دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر سے خود امدادی سامان کے پیکٹ گراتے رہے
No image کراچی کشیر رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ ایک ہیلی کاپٹر میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کے موقع پر ہیلی کاپٹر سے امدادی سامان کے پیکٹ سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کے لئے نیچے پھینک رہے ہیں۔اس وڈیو کے ساتھ کیپشن لگایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہو تو ایسا۔وزیر اعظم نے سندھ کے سیلاب کے متاثرین کے لئے15ارب روپے کی رقم سندھ حکومت کے حوالے کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سیلاب کے متاثرین کے لئے 28ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں بارشوں ، سیلاب سے وسیع پیمانے پہ تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، بڑی تعداد میں جانور ہلاک ، اربوں کی جائیدادیں تباہ اور کروڑوں افراد بے گھر ،متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین کی سرکاری سطح پہ مدد و معاونت کا فقدان نمایاں ہے۔ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ایک امدادی کارکن کی طرح امدادی سامان کے پیکٹ گرانا وزیر اعظم کا کام نہیں ہے۔ وزیر اعظم کی ذمہ داری یہ ہے کہ سیلاب کے متاثرین کے بچائو، رہائش، خوراک کے لئے وسائل کی فراہمی اور اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔یہاں یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کے بچائو کے لئے کوئی ہیلی کاپٹر مہیا نہیں ہے جبکہ حکام کے دوروں کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1563195139597938688
واپس کریں