دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کارکن جماعتی ڈسپلن کی پابندی کریں، آزاد کشمیر پر نا اہل حکمرانوں کا ٹولہ مسلط،اس حکومت سے نجات ہی تمام مسائل کا واحد حل، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) آزاد خطہ کے حقوق کی محافظ ہے اختیارا ت کے منتقلی کی باتیں بے بنیاد ہیں،سازش کے تحت آزاد کشمیر میں مرکز گریز رجحانات کی پرورش کی جا رہی ہے، کارکن جماعتی پالیسی فالو کریں ، جماعت کی صفوں میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے کوئی بڑا ہو یا چھوٹا ڈسپلن سب پر لازم ہے، بھمبر سے تائوبٹ تک کے تمام کارکنان سے رابطہ میں ہوں اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے اور مستقبل کی عظیم جماعت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،آزاد کشمیر پر نا اہل حکمرانوں کا ٹولہ مسلط ہے موجودہ حکومت نے ریاست کا ڈیڑھ سال ضائع کر دیا اس حکومت سے نجات ہی تمام تر مسائل کا واحد حل ہے۔شاہ غلام قادر نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ ہٹیاں بالا کے راہنما صاحبزادہ سعود الرحمن اعوان نے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ سعود الرحمن اعوان نے شاہ غلام قادر کو ہٹیاں بالا کے دورے کی دعوت کی جو انہوں نے قبول کرلی۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ محمد نوازشریف نے مالیاتی اختیارات دئیے تعمیر وترقی کیلئے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کیا محمد نواز شریف کشمیر کے محسن ہیں ذاتی مفادات کیلئے نواز شریف کے کریڈٹ کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ سازش کے تحت آزاد کشمیر میں مرکز گریز رجحانات کی پرورش کی جا رہی ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کی ضمانت افواج پاکستان ہمارے دفاع کیلئے ایل او سی پر کھڑی ہیں۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ کارکن جماعتی پالیسی فالو کریں جماعت کی صفوں میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے کوئی بڑا ہو یا چھوٹا ڈسپلن سب پر لازم ہے بھمبر سے تائوبٹ تک کے تمام کارکنان سے رابطہ میں ہوں اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے اور مستقبل کی عظیم جماعت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں کسی کومایوس نہیں ہونے دیا جائے گا،پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہر نوجوان اپنا اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے،مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں ایک مضبوط قلعہ ہے،مسلم لیگ ن ایک مثالی تنظیم آزادکشمیر کی بنی ہے،تمام مسلم لیگی کارکنان مل جل کر اتفاق رائے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کریں،مسلم لیگ ن پہلے بھی عوامی جماعت تھی ایک بار پھرعوامی جماعت بن کرسامنے آئے گی شاہ غلام قادر نے کہا کہ،آزاد خطہ پر نا اہل حکمرانوں کا ٹولہ مسلط ہے موجودہ حکومت نے ریاست کا ڈیڑھ سال ضائع کر دیا اس حکومت سے نجات ہی تمام تر مسائل کا واحد حل ہے۔
واپس کریں