دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نومبر کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں پاکستان ن پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے تیاری شروع کر دی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کا مشاورتی اجلاس28 اگست کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پاکستان پپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز،ضلعی صدور وجنرل سیکرٹریز سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز اور تمام وینگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس ا مورخہ 28 اگست دن 11بجے گلبرگ گرین اسلام آباد میں طلب کیا ہے لہذا تمام مرکزی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز آپنی بروقت شرکت کو یقینی بناہیں۔
واپس کریں