دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہدا کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی ہے نہ اب آئے گی، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان
No image راولاکوٹ(کشیر رپورٹ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 5لاکھ کشمیری شہدا کا خون عوام اور حکمرانوں پر قرض ہے،شہدا کے مقدس لہو سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی ہے نہ اب آئے گی،ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ،ہندوں اور انگریزوں کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا،15اگست1947 کو ڈوگرہ سامراج کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اور مجاہدین نے مختصر وقت میں بارہمولہ اور راجوری کو فتح کر لیا تھا قائد اعظم محمد علی جناح کے احکامات کے باوجود کمک نہ پہنچ سکی اگر بروقت کمک پہنچ جاتی تو کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا،تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ کشمیری قبول نہیں کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جنگی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کا محور و مرکز ہے اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنے والے ایٹمی پاکستان سے ہم سب محبت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں شہدائے کے جسد خاکی پاکستانی پرچموں میں سپرد خاک کیے جارہے ہیں کشمیری اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ہماری امیدوں کا مرکز ومحور پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری 200سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ صبح آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کرنل حسین خان شہید نے جنگی ہیڈکوارٹر قائم کیا تھا تا کہ قوم کو منظم کر کے آزادی کی منزل حاصل کی جائے ان کی منزل سرینگر تھی شہدا کے مشن کی تکمیل تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
واپس کریں