دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشیا کپ 2022 ۔ افغانستان نے جارحانہ طور پر کھیلتے ہوئے پہلے میچ میں سری لنکا کو ناک آئوٹ کر دیا،8وکٹوں سے کامیابی
No image دبئی(کشیر رپورٹ) ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں افغانستان نے جارحانہ انداز میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے8وکٹو ں سے کامیابی حاصل کر لی۔افغانستان نے سری لنکا کے105رنز کا ہدف 11ویں اوور کی پہلی بال پہ ہی حاصل کر لیا۔افغانستان کی طرف سے اوپنر حضرت اللہ زازئی او ر رحمت اللہ گرباز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26بالوںمیں ہی53رنز بنا لئے۔رحمت اللہ گرباز 18بالز میں40رن بنا کر ڈی سلوا کی بال پہ بولڈ ہو کر آئوٹ ہوئے۔اس کے بعد ابراہیم زردان آئے جو15رن بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی لیکن پہلے ہی اوورمیں افغانستان کے فاسٹ بائولر فضل الحق فاروقی نے سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے سری لنکن ٹیم کو دبائو میں لے لیا۔سری لنکا کی طرف سے بھانوکا راجاپکاسا38،چامیکا کارن ارتانے31 اور دانوشکا گناتھالیکا نے17رن بنائے، ان کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے سری لنکا کے3، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2اور نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔افغانستان نے بائولنگ اور بیٹنگ میں جارحانہ اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی باقی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
واپس کریں