دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف میچ جیت لیا
No image دبئی (کشیر رپورٹ) ہندوستان نے سخت مقابلے کے بعد بیسویں اوور کی چوتھی بال پہ میچ 5وکٹوں سے میچ جیت لیا۔سیکنڈ لاسٹ اوور میں بابر اعظم کی مس فیلڈنگ سے ہونے والا چوکا فیصلہ کن غلطی ثابت ہوئی۔ میچ آخری لمحات تک نہایت سنسنی خیز رہا۔ہندوستان کاٹاس جیتنا بھی اہم رہا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان سے پہلے بیٹنگ کرائی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی ٹیم کی طرف سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے اپنے پہلے اوور کی دوسری بال پہ اوپنر کے ایل راہول کو بولڈ کر دیا۔نسیم شاہ کی چوتھی بال پہ سیکنڈ سلیپ پہ فخر زمان نے ورات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔شاہ نواز دھانی نے اپنے پہلے اوور میں ہندوستانی بیٹسمینو ں کو پریشان کئے رکھا۔حارث رئوف نے بھی اچھی بائولنگ سے آغاز کیا۔ہندوستان نے پہلے6اوورز میں38رن بنائے۔7واں اوور شاداب نے کیااور صرف 3رن دیئے، شاداب نے اپنی سپن سے ہندوستانی بیٹسمیوں کو پریشان کیا۔8ویں اوور میں محمد نواز نے روہید شرما کے ایک چھکے کے بعد اوور کی آخری بال پہ کپتان روہید شرما کو12رن پہ کیچ آئوٹ کرا دیا۔افتخار احمد نے بائونڈری پہ شرما کا کیچ لیا۔شاداب کے 9ویں اوور کے اختتام پہ ہندوستان نے 53رن بنائے تھے۔اگلے اوور میں نواز نے پہلی ہی بال پہ ورات کوہلی کو 35رن پہ افتخار کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرا دیا۔پہلے دس اوور میں ہندوستان نے 62رن بنائے۔اس موقع پہ سوریا کمار یادیو اور روندرا جدیجہ کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔`14ویں اوور کے اختتام پر ہندوستان نے89رن بنائے ۔
15ویں اوور کے لئے نسیم شاہ کو لایا گیا۔نسیم شاہ نے دوسری ہی بال پہ سوریا کمار کو بولڈ کر دیا۔سوریا نے18بالز پہ 18رن بنائے۔یوں ہندوستان کی چوتھی وکٹ گر گئی تھی۔15ویں اوور کی اختتام پہ ہندوستان نے 97رن بنائے تھے اور اس کو 10.20کی اوسط درکار تھی۔16واں اوور دھانی نے شروع کیا۔16ویں اوور نے اختتام پہ ہندوستان نے107رن بنا لئے۔حارث رئوف کے17اوور کے اختتام پہ حارث رئوف کی دو وائیڈ بالوں کی مدد سے انڈیا نے اس اوور میں9رن بنائے۔18اوور کے لئے نسیم شاہ کو لایا گیا جن کا یہ آخری اوور تھا۔نسیم شاہ نے پہلی بال وائیڈ کرنے کے بعد اگلا بال میں چکا لگوا لیا۔تیسری بال جدیجہ کو بیٹ کرائی،چوتھی بال بھی بیٹ کرائی، نسیم شاہ کو دسری بال سے ہی ٹانگ میں مسئلہ رہا، چوتھی بال پہ نسیم شاہ نے جدیجہ کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا جو فیصلہ ریویو میں واپس ہو گیا کیونکہ بال وکٹوں کی سیدھ سے باہر تھی، حالانکہ ایمپائر نے آئوٹ قرار دیا تھا۔ پانچویں بال پہ جدیجہ نے چھکا مار دیا اور آخری بال پہ کوئی سکور نہ بنا۔ سیکنڈ لاسٹ اوور حارث سہیل نے شروع کیا اور پہلی بال پہ صرف ایک سکور بنا،دوسری بال پہ بھی سنگل رن،تیسری بال پہ بابر اعظم کی غلطی سے چوکا ہو گیا اور اگلی بال پہ پانڈیا نے پھر چوکا لگا دیا،آخری بال پہ پھر چکا لگ گیا۔یوں اس اوور میں14رن بن گئے۔آخری اوور میں ہندوستان کو جیتنے کے لئے 7رن کی ضرورت تھی جو آسان ہدف تھا۔آخری اوور نواز نے شروع کیا، نواز نے پہلی بال پہ ہی جدیجہ کو بولڈ کر دیا،اگلی بال پہ نئے بلے باز دنیش کارتک نے سنگل بنایا، تیسری بال پہ کوئی رن نہیں بنا،اگلی بال پہ پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ جتوا لیا۔محمد نواز نے 3اور نسیم شاہ نے2ہندوستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی۔کپتان بابر اعظم اور رضوان نے دبائو میں اننگ کا آغاز کیا ۔ گراسی وکٹ پہ دونوں کو کھیلنے میں مشکل پیش آ رہی تھی اور شارٹ بائونسر کوکھیلنا اور بھی مشکل رہا۔بابر اعظم صرفدس رنز بنا کر بھویشنر کمار کے بائونسر پہ سرشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ون ڈائون پہ آنے والے فخر زمان بھی دس رنز بنا کر اویش خان کی بال پہ کارتھک کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے۔افتخار احمد نے ایک چھکے اور دوچوکوں کی مدد سے 28رن بنائے تاہم وہ بھی پانڈیا کی بال پہ وکٹ کیپر کارتھک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ پانڈیا کی ایک گیند کو لیفٹ کرنے کی کوشش میں بال محمد رضوان کے بیٹ سے لگ کر اویش خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔شاداب نے دس، آصف علی نے 9، محمد نواز1، نسیم شاہ زیروپہ آئوٹ ہوئے۔ شاہ نواز دھانی نے 11ویں نمبر پہ کھیلتے ہوئے 6بالوں پہ دو چھکوں کی مدد سے16رن بنائے اور بیسویں اوور کی آخری بال پہ بولڈ ہو گئے۔ حارث رئوف13 رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ بھیویشنر کمار نے4، ارشدیپ سنگھ نے 2، ہارتھک پانڈیا نے3 اور اویش خان نے1پاکستانی کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان نے 147رن بنا کر ہندوستان کو148رنز کا ہدف دیا۔

واپس کریں