دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیشنل ٹی 20 کپ کل ،30اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
No image راولپنڈی۔29اگست (کشیر رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20 کپ 2022-23 کا آغاز کل (منگل سے )راولپنڈی میں ہو گا، خیبرپختونخوا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ 30 اگست منگل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا جو 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔پہلے مرحلے میں کل 16 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 10 ستمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا جہاں فائنل سمیت 17 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب شامل ہیں، خیبرپختونخوا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔
واپس کریں