دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انجن میں خرابی کی وجہ سے امریکی خلائی مشن ملتوی، 2ستمبر کو دوبارہ روانہ کئے جانے کی توقع
No image فلوریڈا(کشیر رپورٹ)امریکہ کا چاند کے لئے روانہ ہونے والا مشن خلائی راکٹ کے انجن میں خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا، توقع ہے کہ اب یہ خلائی راکٹ خرابی دور کئے جانے کے بعد2ستمبر کو روانہ ہو گا۔روانگی سے پہلے راکٹ کے چار میں سے انجن نمبر تین میں خرابی سامنے آئی۔ آرٹیمیس I نامی اس خلائی راکٹ میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 20بلین سے زیادہ مالیت کا یہ خلائی راکٹ اب تک کا امریکہ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ ہے۔اس خلائی مشن کے دیکھنے کے لئے پانچ لاکھ کے قریب امریکی موجود تھے۔اس خلائی مشن کا مقصد اگلے مشن میں خلاء بازوں کو چاند پہ لے جانے کے سلسلے میں ہے تا کہ چاندپہ ایک بیس قائم کیا جا سکے اورامریکہ1972کے بعد پہلی بارچاند پہ اپنے خلا ء باز بھیجے گا۔
واپس کریں