دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم کانفرنس کے تمام کارکنان بلدیاتی انتخابات تیاریاں جاری رکھیں، سردار عتیق احمد خان
No image راولپنڈی(پ ر) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائدوسا بق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے تمام کارکنان بلدیاتی انتخابات تیاریاں جاری رکھیں اس سلسلہ میں مسلم کانفرنس کے ضلعی اور سٹی سطح پر بنائے گئے بلدیاتی انتخابات کیلئے پاپارلیمانی بورڈ ز اپنے اپنے اضلاع اور تحصیل کی سطح مسلم کانفرنس کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کریں۔اس کے علاوہ تمام پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اپنے اپنے اضلاع اور وارڈز کی سطح پرکارکنان مسلم کانفرنس سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں تاکہ مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مکمل تائید وحمایت کرتے ہیںاور آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہے کہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس ضلع میرپور کے صدر چوہدری شوکت علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں سے ناقا بل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔مسلم کانفرنسی کارکنان اور عہدیداران سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں مسلم کانفرنس سیلاب متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت پاکستان اور اپوزیشن کو متاثرین سیلاب کے لئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کرصرف متاثرین کے لئے ریسکیو امدادی اور بحالی کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ہم بیرون ملک پاکستانی وکشمیری تارکین وطن سے اپیل کرتے ہیں مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ہم متاثرین سیلاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دہشت گردی ہو زلزلہ ہو طوفان ہو سیلاب ہو افواج پاکستان کا کردار ہمیشہ بے مثال رہا ہے۔ریلیف آپریشن میں افواج پاکستان کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت 40لاکھ ہندئوں اور 9لاکھ قابض فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈھونگ انتخابات میں ووٹ ڈالوانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں کالے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں۔حریت کانفرنس پابندسلاسل ہے ماورائے عدالت اور عدالتوں کے ذریعے بھی آزادی پسندوں کو سزا دی جارہی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں،اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔اقوام متحدہ او آئی سی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دلایاجائے۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک آزادکشمیر کاسٹیٹس تبدیل کرنا مسئلہ کشمیر کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائدوسا بق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے سینئرصحافی اور روزنامہ اوصاف کشمیر ایڈیشن کے انچارج بشارت عباسی کی اہلیہ اور ایڈیٹر روزنامہ کشمیرٹائمز عابد عباسی کی بھابھی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔ہم بشارت عباسی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدرسردارالطاف خان،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنسائ، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان،میجرریٹائرڈنصراللہ خان، چوہدر ی خضرحیات، شیخ مقصوداحمد،سمعیہ ساجد راجہ، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ،سردارعابد رزاق، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، بنت کشمیر،گلنار اقبال، افشاں سعید ایڈووکیٹ، بشریٰ راجہ ، سجاد انور عباسی، ساغر آزاد، سیدتصور موصوی، میجرریٹائرڈ خضرالرحمان، راجہ محمد لطیف حسرت، راجہ زرین خان، مجید طاہر، سردار واجد بن عارف، سردارعفان علی خان،ندیم طارق، کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی،نسرین اخترراجہ، زیب النساء مغل، سلمیٰ کاظمی، زاہد ہ اعوان ،سلیم اعوان، مشتاق قریشی،وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ ودیگر نے سینئرصحافی بشارت عباسی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ہم بشارت عباسی اور جملہ پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واپس کریں