سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کا اپنے حلقہ انتخاب نیلم ویلی کا چار روزہ دورہ
No image نیلم۔ سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر چارروزہ دورے پر اپنے حلقہ انتخا ب وادی نیلم پہنچ گئے ۔میرپورہ پہنچنے پر چیئرمین نیلم بورڈراجہ محمد یوسف سمیت کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سپیکر اسمبلی نے دورے کے دوران میرپورہ ،پرنہی ،شاہکوٹ ،لیسواہ میں کارکنان سے ملاقاتیں کیں،وفات یافتہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
دورے کے دوران ضلعی صدر مسلم لیگ ن ومعاون خصوصی ارسل خان صدیقی ،چیئرمین ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ محمد یوسف ،پبلک ریلیشن آفیسر خواجہ افضل جمال ،سینئر لیگی رکن عبدالشکور بانڈے،اے ای او خواجہ منشاء انجم، چیئرمین ضلع زکواة عبدالحمید اعوان، اے ڈی لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد نذیر،ڈی ایس پی سردارظہیراحمد ، ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی نثار اعوان، ریسرچ آفیسر اسمبلی سید آفاق حیدر ،مقامی لیگی اراکین وعمائدین راجہ اکبر خان، صادق سلہریا ، آصف اعجاز سلہریا ، اکبر شاہ ، چوہدری سراج الدین ،شیرعلی اعوان، چوہدری بشیر ،نوید قریشی ،غضنفر شیخ ،مزمل بانڈے ،شوکت علی خان، محمد عمر اعوان ،یوتھ ونگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل مطلوب انقلابی ،عبدالعزیز اعوان ودیگر ہمراہ تھے ۔
دورے کے دوران سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے میرپورہ پرنہی میں سیاسی وسماجی شخصیت غلام حیدر اعوان ،محمد فیروز خان، محمد یوسف ، بشیر اللہ قمر کی بھابی ،نذیر خان جبکہ اشکوٹ رفیق شاہ اور لیسواہ شیخ ضمیر ،شیخ سعدی کے والد کی فاتحہ خوانی کی گئی ۔سپیکراسمبلی نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ سپیکر اسمبلی اپنے قافلے کے ہمراہ بالائی نیلم کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ۔

واپس کریں