دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، ضلع شوپیاںمیں3کشمیری فریڈم فائٹرزہندوستانی فوج سے چھڑپ میں شہید
No image سری نگر، 30 اگست( کشیر رپورٹ )مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں3کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے کشمیری فریڈم فائٹرز کے نام دانش خورشید بھٹ، تنویر وانی اور توصیف بھٹ بتائے جاتے ہیں۔ہندوستانی فوج اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان یہ جھڑپ شوپیاں کے ناگبل علاقے میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران ہوئی۔ہندوستانی فوج کے مطابق شہید ہونے والے فریڈم فائٹرز کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ تاہم ہندوستانی فوج کے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان سے آزادی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے 1988سے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس مزاحمتی تحریک میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اور ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی فورسز افسران اور اہلکاران مارے جا چکے ہیں۔ہندوستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے عالمی سطح پہ کئے گئے اپنے عہد کے علاوہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل کرنے کے معاہدے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے انکار ی ہے اور کشمیرکا مسئلہ اپنی فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ساتھ بندوق کی نوک پر قتل و غارت گری سے حل کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔
واپس کریں