دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین کے ناکام حملے میں 1200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے ،روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا دعوی
No image ماسکو ( مانیٹرنگ رپورٹ )روس نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے یورکرینی فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے مغربی یوکرین سے پیچھے دھکیل دیا ہے اور اس دوران 1200 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے کریوئی روگ اور دیگر علاقوں میں حملے شروع کئے لیکن اسے بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہونا پڑا ہے۔روسی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے اپنی موثر کارروائیوں میں 48 ٹینک، 46 انفنٹری فائٹنگ وہیکلز، 37 دیگر جنگی بکتر بند گاڑیاں، 8 بڑی مشین گنوں والی پک اپ گاڑیاں تباہ اور 1200 سے زائد یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کیا گیااور یوکرینی فوج کے128 مائونٹین ڈویژن کے حملے کو بری طرح ناکام بنا دیاگیا۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نیپروپیٹروسک علاقے میں 200سے زیادہ یوکرینی عسکریت پسندوں اور 40 کے قریب غیر ملکی فوجی مارے گئے۔
واپس کریں