دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیشن عدالت کا مقبوضہ کشمیر کے دو افراد کو ہندوستانی جاسوس ہونے کے الزام سے بری کرتے ہوئے ہندوستان کے حوالے کرنے کا حکم، دونوں افراد کی حکومت سے پناہ کی درخواست
No image گلگت( کشیررپورٹ ) گلگت کی سیشن عدالت نے گلگت بجیل میں قیدمقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے دو افراد کو ہندوستانی جاسوس ہونے کے الزام میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔گلگت کے صحافی فہیم اختر کے مطابق گلگت کی سیشن عدالت نے ان دونوں افراد کو ہندوستانی جاسوس ہونے کے الزام سے بری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں واہگہ باڈر کے ذریعے ہندوستان کے حوال کیا جائے۔ گلگت جیل میں قید مقبوضہ کشمیر کے ان دونوں افراد نے حکومت سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان واپسی سے انہیں ہندوستانی حکام کی طرف سے ظلم اور زیادتی کا نشانہ بنایا جائے گا، اس لئے انہیں ہندوستان کے حوالے نہ کیا جائے۔
واپس کریں