دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور 43یونین کونسلز کی از سر نو تشکیل کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکام اور انتظامی افسران کا اجلاس
No image مظفر آباد( کشیررپورٹ ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 43یونین کونسلز کی از سر نو تشکیل کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز اور فرحت علی میر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے اعلی انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 30نومبر سے قبل بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق43یونین کونسلز کی از سرنو تشکیل کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔
واپس کریں