دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ٹیم ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں ، ہانگ کانگ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
No image دبئی ( کشیررپورٹ ) ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 40رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا ۔ہانگ کانگ کی ٹیم نے ہندوستان کی تجربہ کار ٹیم کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بنا دی ہے ۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان 2ستمبر کو میچ ہونا ہے ۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پہ ہانگ کانگ کو 193رنز کا ہدف دیا۔کے ایک راہول نے36، کپتان روہت شرما نے 21، ورات کوہلی نے59 اور سورایا کمار یادیو نے68رن بنائے۔ہانگ کانگ کی طرف سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی بیٹنگ میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے152رن بنائے۔
واپس کریں