دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' بی جے پی' اپنی مخالف حکومتوں کو ختم کرنے کا '' آپریشن لوٹس'' چلا رہی ہے، سی بی آئی تحقیقات کرے، دہلی اسمبلی کی حکمران عام آدمی پارٹی کا مطالبہ
No image نئی دہلی ( کشیر ررپورٹ ) بھارتیہ جنتا پارٹی' بی جے پی' ہندوستان کے تمام علاقوں میں ' بی جے پی ' مخالف حکومتوں کو ختم کرنے کے لئے '' آپریشن لوٹس'' شروع کر چکی ہے،ہندوستان کے تحقیقاتی ادارے ' سی بی آئی ' کو اس معاملے پہ سخت تحقیقات کرنا چاہئے۔ہندوستانی دارلحکومت کی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی مخالف حکومتوں کو گرانے کے لئے ''آپریشن لوٹس'' کے نام سے ایک خطرناک آپریشن چلا رہی ہے جس سے ہندوستان میں کی سلامتی خطرات سے دوچار ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس معاملے پہ''بی جے پی '' کے خلاف سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی آتشی مارلینا نے دہلی اسمبلی اجلاس کے چوتھے دن ایوان میں کہا، ہم 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ مرکزی حکومت غیر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔محترمہ مارلینا نے ایوان کو بتایا کہ اے اے پی ممبران اسمبلی نے 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے، جومبینہ طور پر بی جے پی کی طرف سے دوسری پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں حکومتوں کے خلاف چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، آج اے اے پی ممبران اسمبلی کا ایک وفد سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کرے گا اور 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جب اتنے اہم مسئلے (تحریک اعتماد) پر بحث ہو رہی ہے تو بی جے پی ایوان میں ہنگامہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے دہلی میں منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ آپریشن تین مراحل پر مشتمل ہے۔انہوں نے الزام لگایا، پہلے، وہ غیر بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں اپنے مخالفین کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہیں، پھر انہیں بتاتے ہیں کہ اگر وہ پارٹی بدلتے ہیں تو مقدمات واپس لے لیے جائیں گے اور تیسرا وہ ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کرتے ہیں۔اس سے پہلے دن میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بی جے پی کے ارکان کو مارشل کے ذریعے ایوان سے باہر کردیاگیا۔ اے اے پی ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی انکوائری کے مطالبے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا، 'میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ لوگوں کے سامنے سچائی آسکے۔ ایوان کی کارروائی جمعرات گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

واپس کریں