دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے بھارت پر دبا ڈالے: او آئی سی
No image نیو یارک۔ جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے بھارت پر دبا ڈالے۔ نیو یارک میں'اوآئی سی' کے غیر رسمی اجلاس میں رابطہ گروپ نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کیا جانا چاہئے جن میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کیلئے رائے شماری کرانے پر زوردیا گیاہے۔رابطہ گروپ کے ارکان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قانون کے ذریعے آباد ی کا تناسب منظم طریقے سے تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔انہوںنے کہاکہ 16لاکھ سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراکا مقصد مقبوضہ علاقے کو ایک مسلم اکثریتی علاقے سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کیلئے بھارت ایک نئی قانون سازی کے ذریعے اردو زبان کی حیثیت کو بھی تبدیل کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی پیغام میں بھارت پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میںاپنا غیر انسانی فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرے ، مواصلاتی ذرائع ، نقل وحرکت اور پرامن اجتماعات پر عائد پابندیاں اٹھائے ، نظربند سیاسی رہنمائو ں کو رہا کرے اور نئے ڈومیسائل قوانین کو واپس لے۔
واپس کریں