دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155رن کی برتری سے ناک آئوٹ کر دیا، سپر فور کے پہلے میچ میں اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہو گا
No image شارجہ(کشیر رپورٹ) پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں ہانگ کانگ کو155رنز کی سبقت سے شکست فاش دیتے ہوئے سپر فور میں کوالیفائی کر لیا، سپر فور کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ اتوار،4ستمبر کو انڈیا سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا انتخاب کیا۔اس موقع پہ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت بھی وہ پہلے بیٹنگ کا ہی انتخاب کرتے۔سخت گرمی میںپاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اورمحمد رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ان دونوں نے پہلے اوور میں2اور دوسرے اوور میں5رن بنائے۔تیسرے اوور میں باربر اعظم سپن بائولر احسان خان کو ایک چوکا لگانے کے بعد اگلی پانچویںگیند پہ احسان کے ہاتھوں ہی کیچ آئوٹ ہو گئے، بابر صرف 9رن بنا سکے۔یوں پاور پلے کے پہلے تین اوور میں پاکستان صرف 14رن ہی بنا سکا اور اس کی ایک اہم وکٹ بھی گر گئی۔فخر زمان نے آتے ہی اوور کی آخری گیند پہ سنگل لیا اور اگلے اوور کی دوسری بال پہ چوکا لگا دیا۔فاسٹ بائولر ہارون ارشد کی اگلی دونوں بالیں وائیڈ رہیں اور اس کی اگلی بال نو بال ہو گئی تاہم فری ہٹ پہ فخر زمان کوئی رن نہ بنا سکے۔اگلی بال پہ رضوان رن آئوٹ ہونے سے یوں بچے کہ فیلڈر کی تھرو وکٹوں کو نہ لگ سکی۔اوور کی آخری بال پہ فخر زمان نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا کر چوتھے اوور کے آخر پہ پاکستان کا سکور26تک پہنچا دیا، چوتھے اوور میں دو چوکوں اور دو وائیڈ اور ایک نو بال سے 12رن بنے۔پانچویں اوور میں رضوان کے دو چوکوں کی مدد سے 10رن بنے اور پاکستان کا سکور36ہو گیا۔ پاور پلے کے آخری اوور میں صرف 4رن ہی بن سکے اور یوں پہلے 6اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکورصرف40رہا۔پاور پلے کے 6اوور میں بیٹسمین صرف 5چو کے ہی لگا سکے۔فاسٹ بائولر اعزاز خان کے 7ویں اوور میںایک وائیڈ بال کے رن کے ساتھ 8رن بنے۔8واں اوور سپن بائولر ؤیاسم مرتضی نے کیا اوران کے اوور میںرضوان کے ایک چوکے کی مدد سے صرف6رن ہی بن سکے۔9واں اوور سپن بائولر محمد غضنفر نے کیا اور اوور کی آخری بال پہ فخر الزمان کو ایل بی ڈبیلو آئوٹ کر دیا جو لئے گئے ریویو میں ناٹ آئوٹ قرار دیا گیا کہ بال ان لائین نہیں تھی،اس اوور میں صرف 4رن ہی بنے۔یوں 9ویں اوور کے اختتام پہ ایک وکٹ کے نقصان پہ پاکستان نے58رن بنائے۔10واں اوور سپن بائولر یاسم غضنفر نے کیا اور صرف6رن دیئے۔10ویں اوور تک رضوان نے21اور فخر نے31رن بنائے اور پاکستان کا سکور64تک پہنچایا۔
11واں اوور سپن بائولر محمد غضنفر نے کیا جس کی پانچویںبال پہ رضوان نے میچ کا پہلا چھکا لگا دیا ، اس اوور میں12رن بنے۔12ویں اوور میں فاسٹ بائولر اعزاز خان نے ایک وائیڈ بال کے ساتھ7رن یئے اور پاکستان کا سکور83ہو گیا۔سپن بائولر محمد غضنفر کے13ویں اوور میں10رن بنے، اس اوور کی چوتھی بال پہ وکٹ کیپر رضوان کا کیچ لینے میں ناکام رہا۔یاسم مرتضی کے اوور کی پہلی گیند پہ سنگل لیتے ہوئے رضوان نے42بالوں پہ اپنی50 مکمل کی،اس 14ویں اوور میں رضوان کے چوکے کی مدد سے11رن بنے اور مجموعی سکور104ہو گیا۔اب6اووت باقی رہ رگئے تھے۔سپن بائولر محمد غضنفر کے15ویں اوور کی پانچویں بال پہ فخر الزمان نے چھکا لگا دیا، اس اوور میں12رن ہی بن سکے۔اب آخری 5اوور باقی تھے اور ضرورت تھی کہ پاکستانی بیٹسمین ہر اوور میں زیادہ سے زیادہ سکور کریں تا کہ اچھا فائٹنگ سکور کیا جا سکے۔یاسم مرتضی کی پہلی بال پہ ہی فخر نے چوکا لگایا اور اگلی بال پہ سنگل، فخر نے اوور کی چوتھی بال پہ چھکا لگا دیا اور38بالز پہ 50مکمل کی،اس اوور میں13رن بنے اور پاکستان کا سکور129ہو گیا۔اب4اوورز کی24بالز بچی تھیں جن میں پاکستان کو بڑا سکور کرنے کی ضرورت تھی۔یاسم مرتضی کی پہلی بال پہ فخر کیچ آئوٹ ہو گئے، فخر نے41بالز میں 53رن بنائے۔اب بیٹنگ کے لئے خوشدل خان آئے ،چوتھی بال پہ رضوان نے چوکا لگایا اور پانچویں بال پہ 3رن لئے،اس اوور میں 9رن بنے اور مجموعی سکور138ہو گیا۔
اب تین اوورز کی18بالز باقی بچی تھیں۔فاسٹ بائولر شکلا نے شروع کرتے ہوئے پہلی دو بالز ہی وائیڈ کر دیں،اگلی بال پہ خوشدل نے چھکا لگا دیا، تیسری بال بھی وائیڈ اور پھر سنگل،اگلی وائیڈ بال اور کیپر سے مس ہو کر چوکا ہو گیا،یوں اس اوور میں18رن بنے اور مجموعی سکور156ہو گیا۔19واں اوور سپن بائولر احسان خان، پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ اچھی فیلڈنگ سے چوکا رک گیا اور صرف سنگل ملا،تیسری بال پہ بھی سنگل ہی بن سکا،چوتھی پہ سنگل اور پانچویں پہ 2رن،چٹھی بال پہ2، یوں اس اوور میں8رن بنے اور مجموعی سکور164۔اعزاز کے آخری اوور کی پہلی بال پہ کوئی سکور نہ بنا، دوسری بال بھی خوشدل نے مس کی اور گیند کیپر کے پاس،تیسری بال پہ خوشدل نے چھکا لگا دیا،اگلی بال لیگ سائیڈ پہ وائیڈ اور چوکا بھی ہو گیا،اگلی بال پہ پھر خوشدل شاہ کا چھکا،اگلی پانچویں بال پہ پھر خوشدل کا چھکا،آخری بال پہ پھر خوشدل کا چھکا،آخری اوور میں29رن بنے اور پاکستان کا مجموعی سکور193ہو گیا۔آخری دس اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پہ129 بنے۔خوشدل شاہ ن15بالز پہ35رنز اور محمد رضوان57بالز پہ78رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں پاکستان نے ہانگ کانگ کو194رنز کا ہدف دیا۔

ہانگ کانگ کی طرف سے نزاکت خان اور جاسم مرتضی نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔پاکستان کی طرف سے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بائولنگ کا آغاز کیا اور پہلی بال ہی لیگ سائیڈ پہ وائیڈ ہو گئی اور چوکا بھی ہو گیا۔پہلے اوور میں ہانگ کانگ کو6رن ملے۔دوسر ا اوور شاہ نواز دھانی نے کیا،دوسری بال پہ نزاکت نے چوکا لگا دیا،دھانی نے7رن دیئے۔نسیم شاہ کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پہ نزاکت کا کیچ آصف نے لیا، نزاکت نے13بالوں پہ8رن بنائے، پانچویں بال پہ نسیم شاہ نے بابر حیات کو بولڈ کر دیا،اس اوور میں نسیم شاہ نے ایک رن دے کر ہانگ کانگ کے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔چوتھا اوور افتخار احمد نے کیا،اپنی سپن بائولنگ پہ افتخار نے 3رن دیئے۔5ویں اوور میں دھانی نے پانچویں بال پہ جاسم مرتضی کو خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا،خوشدل نے سامنے کی طرف ڈائیو کرتے ہوئے ایک مشکل کیچ لیا،دھانی نے اس اوور میں کوئی رن نہیں دیا۔5اوورز میں ہانگ کانگ 3وکٹوں کے نقصان پہ محض19رن ہی بنا سکا۔چھٹا اوور حارث رئوف نے کیا،حارث کی پہلی اچھی بال کے بعد دوسری بال پہ کنچٹ شاہ نے چوکا لگا دیا اور اگلی بال پہ سنگل،حارث نے اس اوور میں6رن دیئے اور ہانگ کانگ کا سکور25ہو گیا۔ساتواں اوورشاداب نے کیا اور دوسری بال پہ اعزاز خان کو بولڈ کر دیا،اعزاز 6بالوں پہ محض 1سکور ہی بنا سکا،شاداب نے اس اوور میں4رن دیئے۔آٹھواں اوورمحمد نواز نے کیا اور تیسری بال پہ ہی کنچٹ شاہ کو ایل بی ڈبیلو آئوٹ کر دیا، ہانگ کانگ کے ریویو میںبھی آئوٹ کا فیصلہ برقرار رہا،یوں30کے سکور پرہانگ کانگ کی 5ویں وکٹ گر گئی،چوتھی بال پہ نواز نے سکاٹ میکنچنی کو4کے سکور پہ بولڈ کر دیا،نواز نے اس اوور میں 3رن دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔نواں اوورشاداب نے کیا اور 4رنز دے کر آخری بال پہ ہارون ارشد کو بولڈ کر دیا۔یوں 9ویں اوور کے اختتام پہ ہانگ کانگ کے36کے سکور پہ7کھلاڑی آئوٹ ہو گئے ۔ 10ویں اوور کے پہلی بال پہ ہی نواز نے ذیشان علی کو افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا،ذیشان نے 5بالز پہ 3رن بنائے،دوسری بال لیگ پہ وائیڈ ہوئی اور یوں نواز نے 2رن دے کر ایک وکٹ لی۔10اوور کے اختتام پہ ہانگ کانگ کی 38سکور پہ8وکٹیں گر چکی تھیں۔11ویں اوور کی پہلی بال پہ ہی شاداب نے ایوش شکلا کو بولڈ کر دیا اورشاداب کو ہیٹ ٹرک کا موقع مل گیا ،شکلا نے5بالز پہ1ون بنایا،تاہم شاداب ہیڈ ٹرک نہ کر سکے، اگلی ہی بال پہ شاداب نے کو ایل بی ڈبیلو آئوٹ کر دیا ، ریویو پہ محمد غضنفر آئوٹ قرار پائے، اور یوں 38کے سکور پہ ہانگ کانگ کی پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔شاداب نے4نواز نے3، نسیم شاہ نے2اور دھانی نے ایک وکٹ لی۔




واپس کریں