دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشیا کپ 2022 کا ' سپر فور مرحلہ، ہر ٹیم 3میچ کھیلے گی، پاکستان3ستمبر کو ہندوستان، 7ستمبر کو افغانستان اور 9ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا
No image دبئی (کشیر رپورٹ)ایشیا کپ 2022کا اگلا مرحلہ ' سپر فور ' آج سے شروع ہو گا۔ اس میں ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی۔ ' سپرفور' میں افغانستان، سری لنکا ، ہندوستان اور پاکستان پہنچنے میںکامیاب ہوئے ہیں۔ ' سپر فور ' کا پہلا میچ آج، 3ستمبر کو شارجہ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہو گا، دوسرا میچ 4ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہو گا، تیسرا میچ 6ستمبر کو سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان اور سپر فور کا چوتھا میچ پاکستان اورافغانستان کے درمیان 7ستمبر ہو شارجہ میں، پانچواں میچ 8ستمبر کو ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دبئی میں اور سپر فور کا آخری میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 9ستمبر کودبئی میں ہو گا۔ایشیا کپ 2022کا فائنل 11ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
سپر فور کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں، پہلے مرحلے میں، گروپ Aمیں ہندوستان نے اپنے دونوں میچ جیت کر4پوائنٹ حاصل کئے، پاکستان نے2میں سے ایک میچ جیت کر 2پوائنٹ حاصل کئے۔ گروپBمیں افغانستان نے اپنے دونوں میچ جیت کر 4پوائنٹ اورسری لنکا نے ایک میچ جیت کر 2پوائنٹ حاصل کئے۔
واپس کریں