دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سری لنکا نے سپر4کے پہلے میچ میں افغانستان کو4وکٹوں سے ہرا دیا، سری لنکا کی شاندار کامیابی
No image شارجہ( کشیر ررپورٹ ) سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو4وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا نے 176کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پہ چوکا لگا کر حاصل کر لیا، سری لنکا نے بالنگ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو کسی بھی مرحلے میں حاوی نہیں ہونے دیا۔ سپر فور کے پہلے میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کر لی اور افغانستان کو سپر فور کے پہلے میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈلنگ کا انتخاب کیا۔افغانستا نے مقررہ20اوور میں6وکٹوں کے نقصان پہ175رن بنائے۔اوپنر رحمت اللہ گرباز نے 45بالز پہ84رن بنائے،ابراہیم زردان نے38بالز پہ40،حضرت اللہ زرزئی نے16بالز پہ13 اور نجیب اللہ زردان نے 10بالوں پہ17رن بنائے۔سری لنکا کے دلشان ماڈسہنکانے 2 جبکہ مہیش ٹھیکشنا اور اشیشا فرناڈو نے ایک ایک وکٹ لی، افغانستا ن کے دوکھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔
سری لنکا کی طرف سے پاٹھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے بیٹنگ کا آغا ز کیا اور فاسٹ بائولر فضل الحق فاروقی کے پہلے اوور میں ایک چوکے اور ایک نو بال کی بدولت9سکور بنا ئے۔سپن بائولرمجیب الرحمان کے اوور میں 5رن بنے۔ فاروقی کے اگلے اوور میںدو چوکوں کی مدد سے 9رن بنے، مجیب کے اگلے اوور میںچھکے کی مدد سے8رن بنے۔4اوور کے اختتام پہ سری لنکا نے32رن بنا لئے۔5ویں اوور کے لئے فاسٹ بائولر نوین الحق کو لایا گیاجنہوں نے ایک چوکے کے ساتھ8رن دیئے.5ویں اوور تک سری لنکا کے دونوں اوپنرز نے19،19رن بنائے۔پاوور پلے کے آخری یعنی چھٹے وور کے لئے راشد خان کو لایا گیا،کوسل نے پانچویں اور چھٹی بال پہ راشد خان کو دو چھکے لگا دیئے، یوں راشد خان نے اس اوور میں17رن دے دیئے۔پاوور پلے کے چھ اوورز میں سری لنکا نے 57رن بنا ئے جس میں کوسل کے تین چھکے شامل تھے۔
اگلا اوور نوین الحق نے کیا،دوسری بال پہ چوکا لگانے کے بعد اگلی بال پہ کوسل بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے،کوسل نے19بالز پہ 36رن بنائے ،یوں62کے سکور پہ سری لنکا کی پہلی وکٹ گر گئی،اس ساتویں اوور میں8رن بنے۔اگلے اوور میں سپن بائولر محمد نبی آئے اور7رن دیئے۔ سری لنکا کا سکور71ہو گیا۔نویں اوور میں مجیب الرحمان آئے اور ایک سنگل کے بعد دوسری بال پہ پاتھم نے چھکا لگا دیا،آخری بال پہ پاتھم وکٹ کیپر کے ہاتھوں سنک ہو کر کیچ آئوٹ ہو گئے، پاتھم نے28بالز پہ35رن بنائے، مجیب کے اس اوور میں9رن بنے۔یوں 80کے سکور پہ سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی۔محمد نبی نے دسواں اوور کیا اورصرف 2رن دیئے۔
11واں اوور راشد خان نے کیا اور 4 رن دیئے۔محمد نبی کے اگلے اوور کی پہلی بال پہ ہی گوناتھالیکا نے چھکا لگا دیا، تاہم تیسری بال پہ چارتھ 14بالز پہ8رن بنا کر بولڈ ہو گئے،یوں94کے سکور پہ سری لنکا کی تیسری وکٹ گر گئی،اوور کی آخری بال پہ گنتھا لیکا کا کیچ چھوٹ گیا، نبی کے اس اوور میں14رن بنے اور سری لنکا کی سنچری مکمل ہو گئی۔ راشد خان کے اگلے اوور کی دوسری بال پہ داسن شانکا نے چوکا لگا دیا،اس اوور میں 7 رن بنے۔13ویں اوور کے اختتام پہ سری لنکا کے تین وکٹوں کے نقصان پہ 108رن بن گئے۔اب محمد نبی اپنا آخری ، چوتھا اوور کرانے آئے،چوتھی بال پہ گوناتھالیکا نے لیگ سائیڈ پہ چھکا لگا دیا،اس اوور میں 11 رن بنے اور سری لنکا کا سکور 119ہو گیا۔اب سری لنکا کو 6اوور میں57رن کی ضرورت تھی۔
اگلے اوور کی مجیب کی پہلی بال پہ شناکا بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے، نجیب نے ان کا مہارت سے شاندار کیچ لیا،یوںسری لنکا کی چوتھی وکٹ گر گئی،شناکا 9بالز پہ10رن بنا سکے،مجیب کے اس اوور میں ایک چوکے ساتھ 8رن بنے اور سری لنکا کا سکور 4وکٹوںکے نقصان پہ127ہو گیا۔اب 5اوور باقی رہ گئے جس میں49رن کی ضرورت تھی۔نجیب الحق کے اگلے اوور کی پہلی بال پہ بھنوکا راجاپاکسا پہ چوکا لگا دیا اور اگلی بال پہ دوبارہ چوکا لگایا،بھنو کارا نے تیسری بال پہ چھکا لگا کر افغانستان کو حیران و پریشان کر دیا اور میچ کا رخ بھی واضح طور پر تبدیل کر دیا،آخری بال پہ بھنو کارا کا کیچ بائونڈری کے قریب چھوٹ گیا،نجیب کے اس اوور میں18رن بنے اور سری لنکا کا سکور145ہو گیا۔اب 4اوور میں31رن باقی رہ گئے۔
راشد خان کی پہلی بال پہ دھنوشکا نے شاندار ریورس شاٹ لگاتے ہوئے چوکا لگا دیا جس پہ راشد خان غصے میں آگئے اور بحث کرنے لگے،چوتھی بال پہ دھنوشکا بلا ضرورت خطرناک شاٹ لگانے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے،دھنوشکا نے20بالز پہ33رن بنائے،یوں151کے سکور پہ سری لنکا کی پانچویں وکٹ گر گئی، اگلی بال پہ نئے بیٹسمین وانندو نے چوکا لگا دیا،راشد نے اس اوور میں11رن دیئے۔اب سری لنکا کو 3اوور میں20رن کی ضرورت تھی۔فضل الحق فاروقی کے اگلے اوور میں پہلی دو بالز میں دو سنگل،تیسری بال پہ ہسارنگا کا کور پہ شاندار چوکا،پانچویں بال پہ ہسارنگا نے پھر چوکا لگا دیا،آخری بال پہ 2رن لئے، اس اوور میں12رن بنے۔ اب سری لنکا کو 2اوور میں صرف8رن کی ضرورت تھی۔
19ویں اوور کی پہلی بال پہ راجا پکسا نے کور میں چوکا لگا دیا، اگلا بال پہ 2رن لے لئے،نجیب الحق کی تیسری بال پہ راجا پکسا بولڈ ہو گئے، راجا پکاسا نے14رن پہ 31رن بنائے،یوں 174کے سکور پہ سری لنکا کی چھٹی وکٹ گر گئی،نئے بیٹسمین چامیکا نے سنگل لے کر سکور برابر کر دیا، آخری بال پہ کوئی سکورنہ بن سکا۔اس اوور میں 7رن بنے۔ آخری اوور کی پہلی بال پہ کرنتھانے نے چوکا لگا کر سری لنکا کو فتح دلا دی۔

واپس کریں