دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملکی آبی زخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار
No image اسلام آباد ۔ واپڈا نے ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ پیرکو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 81400کیوسک اور اخراج80800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13500کیوسک اور اخراج 13500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20700کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد35900کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1237.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.984 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

واپس کریں