دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے دی، سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو پچھاڑ دیا، ہندوستان کی پاکستان کے ہاتھوں شکست پہ کشمیری خوشی سے جھوم اٹھے
No image دبئی ( کشیر ررپورٹ ) پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پہ مطلوبہ سکور پورا کرتے ہوئے ہندوستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، ہندوستان نے 181رن بنا کر پاکستان کو182رن کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو ہرا دیا، پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو شکست دینے کے ساتھ ہی پاکستان میں پٹاخے چلائے گئے،ر فائرنگ کی گئی اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی۔ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی پاکستان کے ہاتھوں شکست پہ کشمیری خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے دل کھول کر پاکستان کی فتح کا جشن منایا۔ ہندوستانی فوجی اپنے کیمپوں میں میچ دیکھ رہے تھے اور ہندوستان کی پاکستان کے ہاتھوں اس شکست پہ ہندوستانی فوجیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔محمد نواز کو 20بالز پہ42رنز بنانے اور ایک وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔ایشیا کپ میں سپر فور کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اوربابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔رضوان نے بھویشنر کی پہلی بال پہ ہی کور میں چوکا لگا دیا۔تیسری بال پہ ایک مشکل سنگل لیا جس پہ رن آئوٹ کا بھی چانس تھا،اگلی بال سوئنگ ہو کر بابر کو بیٹ کر گئی،اگلی بال پہ بابر نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،پہلے اوور میں9رن بنے۔دوسرا اوور ارشدیپ سنگھ نے شروع کیا، پہلی دو بالز پہ کوئی رن نہیں بنا،تیسری بال پہ رضوان نے لیگ سائیڈ پہ سنگل لیا،چوتھی بال پہ سنگل،اگلی بال ڈاٹ، ّآخری بال پہ بھی کوئی رن نہ بن سکا، اس اوور میں صرف2رن بنے۔بھویشنر کے دوسری اوور کی پہلی بال پہ بابر نے سنگل لیا،اگلی بال آف سائیڈ پہ بیٹ کرائی،تیسری بال پہ بھی کوئی سکور نہ بن سکا،چوتھی بال پہ رضوان نے سنگل لے لیا،پانچویں بال پہ بابر نے2رن بنائے،آخری بال پہ بابر نے چوکا لگا لیا،اس اوور میں8رن بنے اور پاکستان کا سکور تیسرے اوور کے اختتام پہ19ہو گیا۔اگلے اوور کے لئے روی بھشنوئی کو لایا گیا اور پہلی بال پہ سنگل ہو گیا،دوسری بال پہ 2رن بنے،ایک بال ڈاٹ کھیل کر بابر مڈ وکٹ پہ روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے،بابر نے10بالز پہ14رن بنائے، یوں22کے سکور پہ پاکستان کی پہلی اہم وکٹ گر گئی،اس اوور میں صرف3رن بنے۔یوں بائولر کو تبدیل کر کے بھشنوئی کو لانا ہندوستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔5ویں اوور کے لئے ہردک پانڈیا کو لایا گیا اور اس کی پہلی ہی بال پہ رضوان نے لیگ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال فخر نے ڈاٹ کھیلی،اگلی بال پہ فخر نے کور پہ شاندار چوکا لگا یا اور اگلی بال پہ سنگل لے لیا،اوور کی آخری بال پہ رضوان نے چوکا لگا دیا، اس اوور میں پاکستان کو14رن مل گئے اور پاکستان کا سکور36ہو گیا۔پاوور پلے کے آخری اوور میںارشدیپ سنگھ آیا اور پہلی بال ڈاٹ رہی،دوسری بال پہ فخر نے سنگل لیا،ارشدیپ سنگھ کی تیسری بال پہ رضوان نے لیگ سائیڈ پہ کلائی کی مدد سے خوبصورت چھکا لگا دیا، اگلی بال پہ سنگل،ہندوستان کے کپتان پریشانی میں ہر بال پہ فیلڈنگ تبدیل کرتے رہے،اگلی دونوں بالزپہ فخر کوئی رن نہ بنا سکے، اس اوور میں8رن بنے اور پاکستان کا سکور44ہو گیا۔
ساتوں اوور بھشنوئی نے شروع کیااور پہلی بال پہ سنگل اور دوسری بال ڈاٹ رہی،تیسری بال پہ سنگل اور چوتھی بال پہ کوہلی کی خراب فیلڈنگ سے چوکا ہو گیا،؛آخری بال پہ کوئی رن نہ بنا، اس اوور میں7رن بنے اور7ویں اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور51ہو گیا۔8واں اوور بھشنوئی نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا،دوسری بال پہ بھی سنگل،تیسری بال پہ بھی ایک ہی رن بن سکا،اگلی بال پہ رضوان نے اچھی شاٹ کھیلی تاہم ایک ہی رن بن سکا،پانچویں بال پہ ایک ہی رن بنااور آخری بال پہ بھی ایک ہی رن بنا یوں اس اوور میں6رن بنے۔9واں اووریزی وندرا چاہل نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا، دوسری بال پہ رضوان نے شاٹ لگائی لیکن ایک ہی رن مل سکا،اگلی بال پہ فخر نے کور پہ خوبصورت چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ فخر چھکا لگانے کی کوشش میں بائونڈری پہ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے،فخر نے18بالز پہ15رن بنائے،یوں63کے سکور پہ پاکستان کی دوسری اور اہم وکٹ گر گئی،اگلے بیٹسمین محمد نواز آئے اور ایک بال ڈاٹ کھیل کر آخری بال پہ چوکا لگا دیا، اس اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پہ 10رن ربنے۔10واں اوور پانڈیا نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا، اگلی بال پہ محمد نواز نے چھکا لگا دیا،اگلی بال بائونسر رہی جس کو نواز نے کیپر کے پاس جانے دیا اور اگلی بال پہ اچھی شاٹ لگا کر سنگل لے لیا،اگلی بال بائونسر اور رضوان کو بیٹ کر گئی،آخری بال پہ سنگل ملا، اس اوور میں9رن بنے۔یوں10اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پہ پاکستان کے76رن ہو گئے۔
ہندوستان کی طرف سے11واں اوور چاہل نے شروع کیا اور رضوان نے پہلی فل ٹاس بال پہ چھکا لگا دیا،دوسری بال کور پہ شاٹ لگائی لیکن کوئی رن نہ بن سکا،تیسری بال پہ سنگل،اگلی بال پہ نواز نے سنگل لیا،پانچویں بال پہ2رن بنے اور آخری ڈاٹ رہی، اس اوور میں10رن بنے اور پاکستان کا سکور86ہو گیا۔12واںاوور بھشنوئی نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا،دوسری پہ بھی سنگل،اگلی بال پہ نواز نے خوبصورت چھکا لگا دیااور اگلی بال پہ سنگل لیا،پانچویں بال پہ رضوان سکور نہ لے سکے، آخری بال پہ رضوان نے شاٹ لگائی لیکن سنگل سکور ہی بن سکا، اس اوور میں10رن بنے اور پاکستان کا سکور96ہو گیا۔13واں اوورارشدیپ سنگھ نے شروع کیا اور پہلی بال پہ 2رن بنے،دوسری بال پہ بھی رضوان نے2رن بنائے اور 37بالز پہ اپنی 50مکمل کی، اگلی بال پہ سنگل بنا،چوتھی بال پہ نوازنے سٹیٹ شاٹ سے چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل، اوور کی آخری بال پہ بھی سنگل لے لیا، اس اوور میں11رن بنے اور پاکستان کا سکور107ہوگیا۔اب42بالز پہ75رن کی ضرورت تھی۔
14واں اوور پانڈیا نے شروع کیا اور پہلی بال پہ رضوان نے2رن بنا لئے،اگلی بال پہ سنگل بنا،تیسری بال پہ نواز نے کور پہ خوبصورت چوکا لگا دیا،اگلی بال بیٹ ہو گئی،اگلی بال بائونسر اور نواز کے بیٹ سے لگ کر کیپر کے اوپر سے چار ہو گیا، آخری بال پہ سنگل بنا، اس اوور میں12رن بنے اور پاسکتان کا سکور119ہو گیا۔15واں اوور چاہال نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی نواز نے لیگ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ بھی نواز نے لیگ سائیڈ پہ ہی چوکا لگا دیا، تیسری بال پہ ریورس شاٹ سے سنگل لیا،چوتھی بال پہ رضوان نے کور پہ چوکا لگا دیا، اس موقع پہ ہندوستانی کپتا ن اور کھلاڑیوں کی پریشانی دیدنی تھی، پانچویں بال پہ رضوان نے 2رن بنائے، آخری بال پہ سنگل یوں اس اوور میں پاکستان نے 16رن بنا کر سکور135تک پہنچا دیا۔
16ویں اوور کے لئے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بھیو یشنر کو لایا، پہلی بال پہ رضوان نے کور پہ شاٹ لگا کر سنگل لیا، اگلی بال نواز سے مس ہو گئی، تیسری بال پہ نواز چھکا لگانے کی کوشش میں ہودا کے ہاتھوں بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے، نواز نے20بالوں پہ42رن بنائے، یوں 136کے سکور پہ پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی، اب پاکستان کو27بالز پہ46رن کی ضرورت تھی،اگلے بیٹسمین خوشدل شاہ آئے،اوور کی چوتھی اور اپنی پہلی بال پہ خوشدل نے سنگل لے لیا، اگلی بال پہ رضوان کوئی رن نہ لے سکے،اوور کی آخری بال پہ رضوان نے چوکا لگانے کی کوشش کی جو بائونڈری پہ اچھی فیلڈنگ سے نہ ہو سکا تاہم2رن مل گئے، اس اوور میں صرف 4رن بنے۔
17واں اوور ہردک نے شروع کیا اور پہلی بال پہ خوشدل نے سنگل بنایا،اگلی بال پہ رضوان نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ رضوان نے2رن لئے،اگلی بال بیٹ ہوئی اور پانچویں بال وائیڈ ہوگئی ، اگلی بال پہ رضوان آف سٹیمپ پہ اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے یادیو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور پاکستان کی چوتھی وکٹ147پہ گر گئی رضوان نے 51بالز پہ71رن بنائے، اب پاکستان کی طرف سے آصف علی کھیلنے آئے ، خوشدل نے سنگل لیا اور ہندوستان نے رن آئوٹ کا موقع مس کیا، اس اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پہ 9رن بنے،اب18بالز پہ33رنز کی ضرورت تھی۔
18ویں اوور کے لئے بھشنوئی آئے اور پہلی دو بالوں پہ صرف 2رن ہی بنے،پہلی بال وائیڈ رہی اور تیسری بال بھی وائیڈ رہی، تاہم اس پہ انڈیا کے ریویو میں تھرڈ ایمپائر کافی دیر ریکھتے رہے کہ بال بیٹ یا گلوز سے تو نہیں لگی، کافی دیر چیک کے بعد نو آئوٹ کا فیصلہ کیا گیا،اگلی بال پہ ارشدیپ سنگھ نے آصف کی اونچی شاٹ پہ کیچ گرا دیا، اگلی بال بھی وائیڈ رہی، اگلی بال پہ سنگل ملا،اگلی بال پہ کوشدل نے2رن لے لئے،آخری بال پہ سنگل، اس اوور میں تین وائیڈ کی مدد سے8رن بنے۔ اب پاکستان کو12بالز پہ26رنز کی ضرورت تھی۔19واں اوور بھویشنر نے شروع کیا اور پہلی بال وائیڈ، دوسری بال پہ سنگل،.اگلی بال پہ آصف نے چھکا لگا دیا،اگلی بال وائیڈ ہو گئی،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ خوشدل نے چوکا لگا دیا،پانچویں بال پہ سنگل، آخری بال پہ آصف نے چکا لگا دیا، اس اوور میں 19رن بنے جس میں دو وائیڈ کے رن بھی شامل تھے۔ اب پاکستان کو آخری اوور میں صرف7رن کی ضرورت تھی۔
ہندوستان کی طرف سے آخری اوور کرانے کے لئے ارشدیپ سنگھ آیا، پہلی بال پہ خوشدل نے سنگل لیا، اب پانچ بالوں پہ چھ رنز کی ضرورت تھی، دوسری بال پہ آصف نے سٹیٹ کی طرف چوکا لگا دیا،اب چار بالز پہ صرف 2رن باقی رہ گئے،کپتان روہت شرما ارشدیپ کو سختی سے ہدایات دینے لگے کہ ایسے بال کرائو اور فیلڈنگ میں تبدیلی کرانے لگے، اوور کی تیسری بال پہ کوئی رن نہ بن سکا، ارشدیپ سنگھ کی چوتھی بال پہ آصف علی ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے، ریویو لیا گیا لیکن آصف آئوٹ قرار پائے، اب 2بالوں پہ 2رن کی ضرورت تھی، اگلے بیٹسمین افتخاب آئے جنہوں نے بائولر کو فیس کرنا تھا، اس مرحلے پہ بھی روہت ارشدیپ کو ہدایات دیتے رہے، افتخار نے سٹیٹ شاٹ لگا کر دو رن بنا لئے اور پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے دی۔

ٔاس سے پہلے ہندوستان کی طرف سے ر و ہت شرما اور کے ایل راہول نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور نسیم شاہ نے اوپننگ اوور کیا۔پہلے اوور میںروہت شرما کے چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے11رن بنے۔دوسرے اوور کے لئے بابر اعظم نے محمد حسنین کو لایا، حسنین کی دوسری شاندار بال پہ بیٹ ہونے کے بعد تیسری بال پہ شرما نے چوکا لگا دیاِ اس اوور میں 9رن بنے۔نسیم شاہ کے اگلے اوور کی پہلی بال بیٹ کے نیچے آئی جس پہ راہول نے چھکا لگا دیا،دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال پہ کوئی سکور نہ بنا،اگلی بال پہ سنگل، پانشیں بال پہ کوئی سکور نہ بنا،آخری بال پہ راہول نے چھکا لگا دیا اوراس اوور میں ہندوستان کو14رن مل گئے۔اگلا اوور میں حارث رئوف کی پہلی گیند پہ شرما نے چوکا لگا دیا اور اگلی بال پہ لیگ سائیڈ پہ چھکا،تیسری بال پہ سنگل،اگلی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ کوئی سکور نہ بنا،آخری بال پہ بھی کوئی سکور نہ بنا اور اس اوور پہ 12رن بنے۔پانچویں اوور کے لئے محمد نواز کو لایا گیا اور ان کی پہلی بال پہ کوئی سکور نہ بنا،دوسری بال پہ راہول نے چوکا لگا دیا اور ہندوستان کے5رن مکمل ہو گئے، اگلی بال پہ کوئی سکور نہ بنا،چوتھی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ سنگل،آخری بال پہ 2رن، اس اوور میں8رن بنے۔ ہندوستان کی اچھی بیٹنگ کی وجہ یہ کہ بال اچھی طرح بیٹ پہ آ رہی تھی جس وجہ سے ہندوستان نے چارحانہ انداز اپنایا۔حارث رئوف کے اگلے اوور کی پہلی بال پہ روہت شرما اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، خوشدل نے مشکل کیچ لیا،یوں54پہ ہندوستان کی پہلی وکٹ گر گئی،روہت شرما نے16بالز پہ28رن بنائے۔
دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال اونچا بائونسر ، جو وائیڈ قرار دیا اور چوکا ہو گیااور 5رن ہو گئے،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ کوئی سکور نہیں،اگلی بال پہ بھی کوئی سکور نہ بن سکا،اوور کی آخری بال پہ بھی کوئی سکور نہ بنا، اس اوور میں 8رن بنے۔پاوور پلے کے6اوورز کے اختتام پہ ہندوستان کے ایک وکٹ کے نقصان پہ 62رن ہو گئے۔ساتویں اوور کی شاداب کی پہلی بال پہ راہول بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گیا، محمد نواز نے آگے کی طرف گرتے ہوئے مشکل کیچ پکڑا، اگلی بال پہ سوریا کمار یادیو نے کور پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ کوئی سکور نہیں،اگلی بال بھی بیٹ کرائی،پانچویں بال پہ ایک سکور،آخری بال پہ ورات کوہلی نے چوکا لگا دیا، اس اوور میں ایک وکٹ کے عوض 9رن بنے۔آٹھواں اوورنواز نے شروع کیا اور پہلی بال پہ یادیو نے ایکسٹرا کور پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،تیسری بال پہ کوئی رن نہیں،چوتھی بال پہ بھی کوئی سکور نہ بن سکا،پانچویں بال پہ 2رن بنے،آخری بال پہ سنگل اور اس اوور میں8رن بنے۔اس اوور کے اختتام پہ ہندوستان کا سکور 2وکٹوں کے نقصان پہ79رہا۔9واں اوور شاداب نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا، اگلی بال پہ پھر سنگل،تیسری بال پہ ایک بہت مشکل کیچ لیکن چوکا ہو گیا،اگلی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ سنگل اور آخری بال پہ بھی سنگل، اس اوور میں9سکور بنے۔ 10 واںوور محمد نواز نے شروع کیا اور پہلی دونوں بالز پہ سنگل بنے،تیسری بال پہ لیگ سائیڈ پہ چھکا مارنے کی کوشش میں یادیو بائونڈری پہ شاداب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے،یوں91پہ انڈیا کی تیسری وکٹ گر گئی،یادیو نے 10بالوں پہ13رن بنائے،پانچویں بال پہ سنگل،آخری بال پہ بھی سنگل اور اس اوور میں ایک وکٹ کے عوض5رن بنے۔
11اوور حسنین نے شروع کیا اور ان کی پہلی بال پہ رن آئوٹ کا چانس ملا، اگلی بال پہ کوہلی نے چوکا لگا دیا،تیسری بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ کوئی رن نہ بن سکا،پانچویں بال لیگ سائیڈ پہ وائیڈ رہی،اگلی بال بھی وائیڈ اور ہندوستان کے100رن مکمل ہو گئے،یہ ہندوستان کے پاکستان کے خلاف سب سے تیز سو رن رہے،اگلی بال پہ سنگل اور آخری بال پہ کوئی رن نہیں، یوں اس اوور میں8رن بنے۔12واں اوور نواز نے شروع کیا،پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ بھی سنگل،تیسری بال پہ سنگل،اگلی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ کوئی سکور نہیں،آخری بال پہ بھی کوئی سکور نہ بن سکا، اس اوور میں صرف 4رن بنے اور ہندوستان کا سکور105ہوگیا۔13واں اوور نسیم شاہ نے شروع کیا اور پہلی بال پہ کوہلی نے کور میں چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ 2رن بنے،تیسری بال پہ سنگل،اگلی بال پہ رشباہ پنت نے لیگ سائیڈ پہ چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ سنگل،آخری بال پہ سنگل اور اس اوور میں13رن بنے۔14ویں اوور کے لئے شاداب اپنا تیسرا اوور کرانے آئے، پہلی بال وائیڈ، دوسری پہ سنگل،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ بھی سنگل،پھر بال بیٹ سے کٹ ہوئی اور سلپ پہ چوکا ہو گیا،اگلی بال پہ پنت ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے آصف علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور یوں 126کے سکور پہ ہندوستان کی چوتھی اور اہم وکٹ گر گئی،اب ہندوستان کی طرف سے ہر دک پانڈیا کھیلنے آئے اور آخری بال پہ کوئی سکور نہ بنا۔
15واں اوور حسنین نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ایک مشکل کیچ کا چانس ملا تاہم اس بال پہ 2سکور ہو گئے،اگلی بال پہ بھی2سکور بنے، تیسری بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ پانڈیا بال کو روکتے ہوئے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، نواز نے سامنے کی طرف ڈائیو لگاتے ہوئے مشکل کیچ لیا،یوں131کے سکور پہ ہندوستان کی 5ویں وکٹ گر گئی،اگلی بال بائونسر جو چوکا ہو گیا،اگلی بال پہ کوئی سکور نہ بن سکا،اس اوور میں ایک وکٹ کے عوض9سکور بنے۔16واں اوور شاداب نے شروع کیا اور پہلی بال پہ 2سکور،دوسری بال پہ سنگل،تیسری پہ بھی سنگل،چوتھی بال پہ سنگل، آخری دو بالوں پہ کوئی سکور نہیں،شاداب نے4اوور میں 31رن کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔17واں اوورحارچ رئوف نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ نیا بیٹسمین دیپک ہودا کوئی رن نہ بنا سکا،اگلی بال پہ چوکا ہو گیا،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ کوہلی کو ئی رن نہ بنا سکے،آخری بال پہ 2رن، اس اوور میں8رن بنے اور ہندوستان کا سکور5وکٹوں کے نقصان پہ148ہو گیا۔
اب تین اوور باقی رہ گئے۔18واں اوور حسنین نے شروع کیا اور پہلی بال وائیڈ رہی،اگلی بال پہ2رن،اگلی بال پہ بھی2رن،اگلے بائونسر پہ کوہلی کے بیٹ سے لگ کر کیپر کے پیچھے سے چوکا ہو گیا،چوتھی بال پہ سنگل،پانچویں بال حسنین نے کوہلی کو بیٹ کرائی،اوور کی آخری بال بیٹ کے نیچے آئی اور چھکا لگ گیا اور کوہلی کی 50 ہوگئی، اس اوور میں16بنے،حسینین نے چار اوور میں38رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
19ویں اوور کے لئے نسیم شاہ اپنا آخری اوور کرانے آئے اور پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ2رن بن گئے،تیسری بال پہ سنگل،چوتھی بال پہ ہودا چھکا مارنے کی کوشش میں نواز کے ہاتھوں بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے، یوں168پہ ہندوستان کی چھٹی وکٹ گر گئی، ہودا نے14بالز پہ 16رن بنائے،نئے بیٹسمین بھویشنر کمار آئے،اگلی بال پہ کوہلی نے2رن لے لئے،آخری بال پہ سنگل اور اس اوور میں7رن بنے، نسیم شاہ نے 4اوور میں45رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
آخری اور 20واں اوور کرنے کے لئے حارث رئوف آئے اور پہلی بال لیگ پہ وائیڈ ہو گئی، اگلی بال کٹ ہو کر کیپر کے پاس اور کوئی رن نہیں بنا،اگلی بال پہ ڈاٹ،اگلی بال یارکر اور کوئی رن نہ بن سکا،اگلی بال پہ رن آئوٹ کی اپیل اور کوہلی رن آئوٹ ہو گئے،کوہلی نے44بالز پہ60رن بنائے،یوں173کے سکور پہ ہندوستان کی7ویں اہم وکٹ گر گئی،حارث کی اگلی بال پہ فخر کی مس فیلڈنگ سے چوکا ہو گیا، آخری بال پہ فخر نے آسان کیچ چھوڑ دیا اور چوکا ہو گیا، اس اوور میں9رن بنے۔حارث نے 4اوور میں38رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔آخری اوور کی آخری دو بالز پہ فخر الزمان کی غلطی سے نہ صرف آسان کیچ مس ہوا بلکہ 8قیمتی رن بھی بن گئے۔ہندوستان نے181رن بنائے اور اس کے7کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے182رن کا ہدف ملا۔

واپس کریں