دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' آئی ایس پی آر' کا عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ اور لغو بیان پہ سخت ردعمل کا اظہار
No image اسلام آباد( کشیر ررپورٹ ) افواج پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے فیصل آباد کے جلسے میں فوج کے حوالے سے کی گئی غیر ذمہ دارانہ اور لغو باتوں پہ سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی طرف سے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں اور اپنے اس رجحان سے باز نہ آنے کی صورتحال میں اب یہ ضروری محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کو مختلف نوعیت کی تادیبی کاروائیوں میں سہولت اور چھوٹ دیئے جانے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے، آرمی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے انتخاب کے عمل کو متنازع بنانا نہ ریاست پاکستان اور نہ ہی ادارے کے مفاد میں ہے، پاک فوج آئین پاکستان کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی سینئر قیادت کی اہلیت اور حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ، شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے، پاک فوج قوم کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔
واپس کریں